مسیحی مذہبی پیشوا پوپ فرانسس بنگلہ دیش پہنچے ، جمعہ کو روہنگیا پناہ گزینوں سے کریں گے ملاقات

مسیحی مذہبی پیشوا جمعرات کو بنگلہ دیش پہنچے، جہاں وہ ڈھاکہ میں جمعہ کو روہنگیا پناہ گزینوں سے ملاقات کریں گے۔

Nov 30, 2017 04:47 PM IST | Updated on: Nov 30, 2017 04:47 PM IST

ڈھاکہ: مسیحی مذہبی پیشوا جمعرات کو بنگلہ دیش پہنچے، جہاں وہ ڈھاکہ میں جمعہ کو روہنگیا پناہ گزینوں سے ملاقات کریں گے۔ اس سے قبل انہوں نے آج ہی سفارتی حیثیت سے انتہائی حساس میانمار کا دورہ مکمل کیا۔ تاہم انہوں نے میانمار کے دورے میں رہنگیا آبادی کی حالت زار کی طرف براہ راست کوئی اشارہ نہیں کیا ہے، جو میانمار میں سرکاری مشنری اور فوج کے تشدد سے لاکھوں کی تعداد میں فرار ہوکر بنگلہ دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہيں۔

بنگلہ دیش کو توقع ہے کہ پوپ کے سہ روزہ دوے سے روہنگیا بحران اوربدھسٹ اکثریت ملک میانمار سے ان کی مسلسل نقل مکانی کے مسئلے کا مستقل حل نکالنے کے لئے عالمی برادری پر دباؤ بنانے میں مدد ملے گی۔ پوپ فرانسس ہفتہ کے روز تک ڈھاکہ میں قیام کریں گے، جس دوران وہ روہنگیا پناہ گزینوں سے ملاقات کریں گے۔

مسیحی مذہبی پیشوا پوپ فرانسس بنگلہ دیش پہنچے ، جمعہ کو روہنگیا پناہ گزینوں سے کریں گے ملاقات

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز