Live Results Assembly Elections 2018

پورن پر پابندی: کن ملکوں میں دیکھی جاتی ہے سب سے زیادہ پورن اور ان میں ہندستان کون سے نمبر پر ہے؟

حال ہی میں حکومت نے انٹرنیٹ پرووائڈرس سے 800 پورن ویب سائٹ بلاک کرنےکو کہا تھا۔

Dec 07, 2018 08:17 AM IST | Updated on: Dec 07, 2018 10:00 AM IST

ویسے تو امریکہ کے بعد ہندستان میں ہی دنیا کے دوسرے سب سسے زیادہ انٹرنیٹ یوزرس ہیں لیکن پورے ملک میں پورن ویب سائٹ وزٹ کرنے والوں کے اعدادوشمار صحیح سے پتہ نہیں ہے۔ حالانکہ پورن ہب ویب سائٹ نے انڈیا سے متعلق اعداد ایک سال پہلے جمع کئے تھے۔ 2017 میں جاری کئے گئے ان اعدادوشمار کی بات کریں تو ہندستان اس ویب سائٹ کو وزٹ کرنے والوں میں تیسرے نمبر پر تھا۔ جبکہ 2014 تک اس ویب سائٹ پر آنے والے پورے ٹریفک میں سے 40فیصدی ٹریفک یعنی 14200 کروڑ پیج وزٹ صرف امریکہ سے آ رہا تھا۔

وہیں 2015 میں گوگل نے انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ پورن کھوجنے والے ملکوں کے جو اعدادو شمار جاری کئے تھے۔ ان میں پاکستان سب سے اوپر تھا۔ ویب سائٹ سیلون ڈاٹ کام کی ایک رپورٹ کے مطابق ان سرچ میں جانوروں جیسے خنزیر ، گدھے ،کتے ، بلی اور سانپ کی پورن بھی تھیں۔

پورن پر پابندی: کن ملکوں میں دیکھی جاتی ہے سب سے زیادہ پورن اور ان میں ہندستان کون سے نمبر پر ہے؟

علامتی تصویر

ان اعدادو شمار سے یہ بھی سامنے آیا ہے کہ انٹرنیٹ پر پورن سرچ کرنے والے ملکوں میں ٹاپ 8 میں سے 6 مسلم ملک ہیں۔ ان میں سرچ کے معاملے میں دوسرے نمبر پر مصر جبکہ ایران ، مراکش ، سعودی عرب اور ترکی اس میں چوتھے ، پانچویں ، ساتویں اور آٹھویں نمبر پر ہے۔ جبکہ لبنان اور ترکی کو چھوڑ دیں تو تقریبا سارے ہی عرب ملکوں میں پورن پر پابندی ہے۔

Loading...

بتادیں کہ حال ہی میں حکومت نے انٹرنیٹ پرووائڈرس سے 800 پورن ویب سائٹ بلاک کرنےکو کہا تھا۔

 

Loading...

ری کمنڈیڈ اسٹوریز