امریکی اخبار کا دعویٰ: ٹرمپ نے پورن اسٹار کو خاموش رہنے کا معاوضہ دیا

Jan 13, 2018 05:55 PM IST | Updated on: Jan 13, 2018 05:55 PM IST

نیویارک۔ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے پورن اسٹار اداکارہ اسٹیفن کلیفورڈ کو منہ بند رکھنے کے لیے ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر کی رقم ادا کی گئی۔ امریکی اخبار نے دعویٰ کیا کہ رقم صدر کے وکلا کی جانب سے 2016میں انتخابی مہم کے دوران پورن اسٹار کو اس لیے دی گئی کہ کہیں وہ ٹرمپ کی صدارتی مہم پر کوئی منفی اثر نہ ڈالیں۔

امریکی اخبار کی رپورٹر نے دعویٰ کیا کہ صدر ٹرمپ اور پورن اسٹارکی ملاقات 2006میں ان کی تیسری شادی سے ایک سال قبل گولف ٹورنامنٹ کے دوران ہوئی تھی۔ وائٹ ہاؤس نے صدر ٹرمپ اور پورن اسٹار کے تعلقات کے بارے میں کہا کہ مختلف خواتین کی جانب سے صدر پر آئے روز ایسے الزامات لگتے آ رہے ہیں جس کا ٹرمپ انکار کرتے رہے ہیں۔

امریکی اخبار کا دعویٰ: ٹرمپ نے پورن اسٹار کو خاموش رہنے کا معاوضہ دیا

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ: فائل فوٹو۔

وائٹ ہاؤس حکام نے اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبر پرانی اور دوبارہ گھڑی گئی ہے جبکہ اس کی الیکشن سے قبل تردید ہوچکی تھی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز