دہشت گردانہ حملہ کے بعد امریکہ آنے والوں کی جانچ مزید سخت کرنے کی صدر ٹرمپ کی ہدایت

Nov 01, 2017 11:37 PM IST | Updated on: Nov 01, 2017 11:37 PM IST

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹرک حملہ کے پیش نظر ہوم لینڈ سیکورٹی کو ملک میں آنے والوں کی جانچ کومزید سخت کرنے اور سیکورٹی انتظامات کاانتہائی باریکی سے جائزہ لینے کی ہدایت دی ہے۔ مسٹر ٹرمپ نے دیگر ممالک سے امریکہ آنے والوں کی جانچ کو مزید سخت کرنے کے سلسلہ میں ٹوئٹ کیا-’میں نے پہلے ہی سخت انکوائری ایکشن پروگرام کو مزید سخت کرنے کی ہدایت دی ہے‘‘۔ سمجھاجا تا ہے کہ صدر کے اس حکم کے بعد غیر ملکیوں کے لئے امریکہ کا دورہ انتہائی مشکل ہو جائے گا۔

نیویارک کے لوئر مین ہٹن میں ایک ٹرک ڈرائیور نے کل پیدل چلنے والوں اور سائیکل لین میں ٹکر مار کر کم از کم آٹھ افراد کی جان لے لی اور 12 دیگر کو زخمی کر دیا. حکام نے اسے ’دہشت گردانہ حملہ‘ قرار دیا ہے۔

دہشت گردانہ حملہ کے بعد امریکہ آنے والوں کی جانچ مزید سخت کرنے کی صدر ٹرمپ کی  ہدایت

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ: فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز