متاثر کن خواتین کی فہرست میں شامل ہونے پر فخر : پرینکا چوپڑا

Nov 03, 2017 05:33 PM IST | Updated on: Nov 03, 2017 05:33 PM IST

نئی دہلی: مشہور اداکارہ پرینکا چوپڑا فوربس میگزین کی جاری کردہ 2017کی متاثرکن خواتین کی فہرست شامل ہونے پر فخر محسوس کررہی ہیں۔پرینکا کو فوربس میگزین کی فہرست میں 97ویں مقام پر رکھا گیا ہے۔فہرست میں اونکاٹرمپ،اندرا نوئی، اوپر اونفرے، ایلزابیتھ دوم،بیونسے نوئلس،جے کے رولنگ اور ٹیلر سوفٹ بھی شامل ہیں۔

پرینکا نے فوٹو شیرنگ سائٹ انسٹاگرام پروفائل پر فہرست کی تصویر جاری کی ہے۔انہوں نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا،’’ان شاندار معزز شخصیات کے ساتھ شامل ہونے پر فخر محسوس کررہی ہوں،جو ہر روز ہمیں دکھاتے ہیں کہ جو آپ نے ذہن میں سوچاہے،اسے پورا کرسکتے ہیں اور آپ جو ہیں،سچائی سے اس کے ساتھ کھڑے ہونے پر کوئی دقت نہیں ہے،یہ بے حد مضبوط خواتین ہیں،ہم انہیں جان سکتے ہیں،ان کے ساتھ ہوسکتے ہیں،ان کوبڑھاوا دے سکتے ہیں۔متاثرکن خواتین ۔۔دنیا کی 100متاثر کن خواتین۔فوربس۔‘‘ پرینکا اس سے پہلے بھی فوربس کی فہرست میں شامل ہوچکی ہیں۔

متاثر کن خواتین کی فہرست میں شامل ہونے پر فخر : پرینکا چوپڑا

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز