اس سنگر نے پرینکا چوپڑا سے پوچھا : مجھ سے شادی کروگی ؟

Jun 08, 2018 05:25 PM IST | Updated on: Jun 08, 2018 05:25 PM IST

پرینکا چوپڑا کا ریلیشن شپ اسٹیٹس ان دنوں موضوع بحث ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ وہ امریکی سنگر نک جوناس کے ساتھ ریلیشن شپ میں ہیں ۔ ان بحثوں کو ان دونوں کی سوشل میڈیا سرگرمیاں بھی مزید ہوا دے رہی ہیں۔ دونوں ایک دوسرے کی پوسٹ پر مزیدار تبصرے کرتے رہتے ہیں ۔ ایک تبصرہ میں تو نک جوناس نے پرینکا سے براہ راست طور پر پوچھ ہی لیا کہ مجھ سے شادی کروگی ؟۔

نک نے کچھ دن پہلے سڈنی کے ترونگا زو سے ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی ۔ اس ویڈیو میں ان کے ساتھ آسٹریلیا میں پایا جانے والا ایک جانور بھی نظر آرہا تھا ، جس پر پرینکا نے تبصرہ کیا ، ہو از کیوٹر ، ایل او ایل ۔

اس سنگر نے پرینکا چوپڑا سے پوچھا : مجھ سے شادی کروگی ؟

پرینکا چوپڑا

قبل ازیں جب پرینکا چوپڑا نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی تھی ، جس میں کافی کھلکھلاکر ہنستی نظر آرہی تھی ، تب ایک تبصرہ میں نک نے لکھا کہ مجھ سے شادی کروگی ؟۔حال ہی میں دونوں کو لاس اینجلس میں ایک رومانٹک ڈنر ڈیپ پر بھی جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز