پرینکا چوپڑا کی سیلفی پر ہنگامہ ، پھر سوشل میڈیا یوزرس کے نشانے پر آئیں اداکارہ

Jun 01, 2017 08:34 PM IST | Updated on: Jun 02, 2017 05:31 PM IST

ممبئی : بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینکا چوپڑا ان دنوں سوشل میڈیا یوزرس کے نشانہ پڑ ہیں ۔ گزشتہ دنوں وزیر اعظم مودی کے ساتھ ملاقات کے دوران ان کی ڈریس کی وجہ سے لوگوں نے انہیں نشانہ بنایا تھا۔ اب انہیں ہولوکاسٹ میموریل کے سامنے سیلفی لینے کی وجہ سے سوشل میڈیا یوزرس کا نشانہ بننا پڑ رہا ہے۔ تاہم ٹرول ہونے کے بعد پرینکا نے اس ٹویٹ کو ہی ڈیلیٹ کر دیا۔

پرینکا اپنے بھائی سدھارتھ کے ساتھ برلن میں واقع ہولوکاسٹ میموریل گئی تھیں۔ یہاں انہوں نے کئی سیلفی لیں اور پھر انہیں ٹویٹر اور انسٹاگرام پر پوسٹ کردیا ۔ کچھ دیر بعد ہی ان کی پوسٹ پر تنقید ہونےگی۔

پرینکا چوپڑا کی سیلفی پر ہنگامہ ، پھر سوشل میڈیا یوزرس کے نشانے پر آئیں اداکارہ

کئی یوزرس نے لکھا کہ بری یادوں سے وابستہ عمارت کے سامنے سیلفی لینا اشتعال انگیز ہے۔ ساحل نام کے ایک ٹوئٹر یوزر نے لکھا کہ 'پرینکا چوپڑا نے ہولوکاسٹ میموریل کے سامنے سیلفی لی، کیا یہ توجہ حاصل کرنے کیلئے ایک اور اسٹنٹ ہے؟ ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا۔

خیال رہے کہ یہ میموریل سال 2005 میں کھولا گیا تھا۔ 20 ویں صدی میں نازی حکومت کے وقت میں مارے گئے یہودیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے طور پر اس کی تعمیر کی گئی تھی۔

پرینکا چوپڑا اس سے پہلے بھی سوشل میڈیا یوزرس کی تنقید کا شکار ہو چکی ہیں۔ گزشتہ سال ایک میگزین کے کور پیج کے لئے تصویر کھینچانے کی وجہ سے وہ تنازعات کا شکار ہوگئی تھیں ۔ اس وقت تصویر میں ان کے لباس پر لکھے الفاظ پراعتراض کیا گیا تھا، جس کے بعد پرینکا نے اس کے لئے معافی بھی مانگی تھی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز