پرینکا چوپڑا کے لئے 'ایسا' شوہر چاہتی ہیں ان کی ماں

Jul 06, 2017 02:40 PM IST | Updated on: Jul 06, 2017 02:40 PM IST

ممبئی۔ انٹرنیشنل اسٹار بن چکیں پرینکا چوپڑا فی الحال انڈسٹری کی سب سے زیادہ الیزبل گرل میں سے ایک ہیں۔ بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ ہالی ووڈ میں بھی دھوم مچانے والی پرینکا ابھی سنگل ہیں اور ریلیشن شپ کے معاملے میں خاموش ہی رہتی ہیں۔ پرینکا اگرچہ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات نہیں کرتیں لیکن حال ہی میں ان کی ماں مدھو چوپڑا نے بتایا کہ وہ پرینکا کے لئے کس طرح کا شوہر چاہتی ہیں۔

انہوں نے کہا، '' میں چاہتی ہوں کہ اس کا لائف پارٹنر ایسا ہو جو اس کی قدر کرے۔ میری بیٹی نے آج اس مقام تک پہنچنے میں بہت محنت کی ہے۔ میں اسے مشورہ دوں گی کہ وہ ایسے ہی کسی لڑکے کے لئے سب کچھ قربان نہ کر دے جو اس کی قدر نہ کرے۔ اس کے بعد انہوں نے کہا، '' مجھے نہیں لگتا کہ وہ بغیر شادی کئے فی الحال کسی نقصان میں ہے۔ '' پرینکا کی ممی کی اس بات سے صاف ہے کہ وہ اس طرح کی 'فلمی ماں' نہیں ہیں جو اپنی بیٹی کی شادی کروانے کے لئے پیچھے پڑی رہتی ہیں۔

پرینکا چوپڑا کے لئے 'ایسا' شوہر چاہتی ہیں ان کی ماں

پرینکا اور ان کی ماں مدھو چوپڑا۔

پرینکا کے فلمی کیریئر کی بات کریں تو حال ہی میں وہ ہالی ووڈ فلم بے واچ میں نظر آئی تھیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز