اقوام متحدہ :میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جرائم کی تحقیقات شروع

Mar 25, 2017 09:39 AM IST | Updated on: Mar 25, 2017 09:41 AM IST

جنیوا۔  اقوام متحدہ کے سب سے اعلی انسانی حقوق کمیشن نے میانمار کے صوبہ راخین میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف سکیورٹی فورس کی طرف سے قتل، عصمت دری اور تشدد جیسے جرائم کی تحقیقات کے لئے ایک بین الاقوامی مشن بھیجنے پر اتفاق کیا ہے۔ یوروپی یونین  کی طرف سے پیش کی گئی تجویز کو 47 ارکان والی تنظیم نے اکثریت سے منظور کر تے ہوئے کہا کہ متاثرین کو انصاف دلانے اور قصورواروں کو انصاف کے کہٹرے میں لانے کے لئے مکمل ذمہ داری ادا کی جائے گی۔

اقوام متحدہ نے 75 ہزار روہنگیا مسلمانوں میں سے 220 افراد سے لئے گئے انٹرویو کی بنیاد پر گزشتہ ماہ ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ میانمار کی سکیورٹی فورس نے ایک خصوصی آپریشن کے تحت قتل عام کیا اور متعدد خواتین کی عصمت دری کی گئی۔ اقوام متحدہ میں اس تجویز پر میانمار کے نمائندے نے کہا کہ اس طرح کی کارروائی قابل قبول نہیں ہے۔

اقوام متحدہ :میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جرائم کی تحقیقات شروع

تصویر: رائٹرز

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز