امریکی فیصلہ کے خلاف فلسطین میں احتجاج کا سلسلہ جاری ، اب تک 2000 سے زائد افراد زخمی ، متعدد جاں بحق

امریکی صدر ڈونالڈ کے ذریعہ یروشلم کو اسرائیل کی راجدھانی قرار دئے کے بعد سے ہی فلسطینی شہریوں کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔

Dec 15, 2017 09:21 PM IST | Updated on: Dec 15, 2017 09:21 PM IST

غزہ : امریکی صدر ڈونالڈ کے ذریعہ یروشلم کو اسرائیل کی راجدھانی قرار دئے کے بعد سے ہی فلسطینی شہریوں کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔ جمعہ کو بھی متعدد مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے ، جن کو صیہونی فوج نے روکنے کی کوشش کی ، جس کی وجہ سے مظاہرین اور اسرائیلی فوج کے درمیان متعدد مقامات پر جھڑپیں ہوئیں ۔ 6 دسمبر کو امریکی اعلان کے بعد سے اب تک صہیونی فوج اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں دو ہزار سے زائد فلسطینی شہری زخمی ہوچکے ہیں جبکہ متعدد جاں بحق بھی ہوئے ہیں ۔

فلسطینی وزارت صحت نے جمعہ کو اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ قابض افواج نے اعلانِ قُدس کے بعد ہونے والے مظاہروں کے دوران دو ہزار سے زیادہ فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔ وزارت صحت کے بیان کے مطابق بیت المقدس سمیت مغربی کنارے میں زخمیوں کی تعداد 2468 رہی جب میں 514 کو ہسپتال منتقل کیا گیا جب کہ غزہ پٹی میں 301 مظاہرین زخمی ہوئے۔

امریکی فیصلہ کے خلاف فلسطین میں احتجاج کا سلسلہ جاری ، اب تک 2000 سے زائد افراد زخمی ، متعدد جاں بحق

بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ مغربی کنارے میں براہ راست فائرنگ سے 152 افراد زخمی ہوئے جب کہ غزہ پٹی میں یہ تعداد 111 رہی۔ اس کے علاوہ بقیہ افراد آنسو گیس ، ربڑ کی گولیوں اور بھگدڑ میں گرنے سے زخمی ہوئے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز