Live Results Assembly Elections 2018

مقبوضہ اہواز میں عرب شہریوں پر ایرانی مظالم کے خلاف برلن میں زبردست اجتجاجی مظاہرہ

جرمن حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مقبوضہ اہواز میں عرب شہریوں پر ایرانی مظالم اور مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے سلسلہ میں فوری طور پر مداخلت کرے ۔

Oct 29, 2017 06:04 PM IST | Updated on: Oct 29, 2017 06:07 PM IST

برلن : یوروپ کی اہوازی برادری کے ذریعہ جرمنی کے برلن میں ایک زبردست احتجاج کیا ۔ ہم آپ کو نہیں بھول سکتے عنوان سے منعقدہ اس احتجاجی مظاہرہ میں انجیلا مرکل کی زیر قیادت جرمن حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مقبوضہ اہواز میں عرب شہریوں پر ایرانی مظالم اور مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے سلسلہ میں فوری طور پر مداخلت کرے ۔

مظاہرہ کا اہتمام اہوازی برادری کے خلاف ہورہی لگاتار انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مخالفت میں کیا گیا تھا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایران کے ذریعہ اہوازیوں کے خلاف ایک خفیہ گرفتاری اور جیل بھیجو مہم چلائی جارہی ہے ۔ اس مہم کے تحت ایسے افراد کو بھی گرفتار کیا جارہا ہے ، جن کے خلاف کوئی جارجز نہیں ہیں۔

مقبوضہ اہواز میں عرب شہریوں پر ایرانی مظالم کے خلاف برلن میں زبردست اجتجاجی مظاہرہ

Loading...

خیال رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب ایران کے ذریعہ قیدیوں کو اذیت پہنچاکر اعترافی بیانات حاصل کرنے کی بنیاد پرغیر شفاف ٹرائل کے بعد درجنوں اہوازی قیدیوں کو موت کی سزا سنائی گئی ہے ۔ اہواز آرگنائزیشن برائے انسانی حقوق کے سربراہ فیض رحیم کا کہنا ہے کہ سال رواں شروعات سے اب تک ایرانی سیکورٹی فورسیز دو سو اہوازیوں کو گرفتار کرچکی ہے ۔  ان کے بھی چھ کارکنوں کو عدالت سزا سنا چکی ہے ۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز