پی وی سندھو نے رقم کی تاریخ ، جاپان کی اوکوہارا کو ہراکر کوریا اوپن سپر سیریز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ خطاب پر کیا قبضہ

Sep 17, 2017 01:22 PM IST | Updated on: Sep 17, 2017 01:22 PM IST

سول: ہندوستان کی پی وی سندھو نے آٹھویں سیڈ جاپان کی نوزومی اوکوہارا سے ورلڈ چمپئن شپ کے فائنل میں ملی شکست کا بدلا لیتے ہوئے اتوار کو کوریا اوپن سپر سیریز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا خطاب جیت کر تاریخ رقم کردی۔ اولمپک اور ورلڈ چمپئن شپ کی چاندی کے تمغے کی فاتح سندھو نے ورلڈ چمپئن اوکوہارا کو ایک گھنٹے 24 منٹ تک چلے جدو جہد سے بھرے فائنل میں 22۔20، 11۔21، 21۔18 سے ہراکر خاتون سنگلز کا خطاب جیت لیا۔

سندھو اس کے ساتھ ہی کوریا میں خطاب جیتنے والی پہلی ہندوستانی کھلاڑی بن گئی ہیں۔ سندھو کو ماہ اگست میں ورلڈ چمپئن شپ کے فائنل میں اوکوہارا سے تین گیموں کے سخت مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ یہاں انہوں نے جیت حاصل کرکے اس ہار کا بدلا لے لیا ہے۔

پی وی سندھو نے رقم کی تاریخ ، جاپان کی اوکوہارا کو ہراکر کوریا اوپن سپر سیریز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ خطاب پر کیا قبضہ

پی وی سندھو ۔ فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز