قطری تنازع پر بات چیت کیلئے خلیجی ممالک کے اعلی ترین سفارت کار امریکہ میں جمع

Jun 28, 2017 11:49 PM IST | Updated on: Jun 28, 2017 11:49 PM IST

واشنگٹن : خلیجی ممالک کے اعلیٰ ترین سفارت کار قطری تنازعے کے موضوع پر بات چیت کے لیے امریکا میں جمع ہیں۔ یہ ملاقات امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹِلرسن کی جانب سے قطر تنازعے کے حل کی کوششوں کا حصہ ہے۔

ڈی ڈبلیو ڈاٹ کام نے اے ایف پی کے حوالہ سے یہ خبر دی ہے کہ اس بات کے خدشات موجود ہیں کہ قطر کے معاملے پر سعودی عرب کا سخت موقف بحران کے حل کے سلسلے میں کسی پیش رفت کے راستے میں حائل ہو سکتا ہے۔ سعودی عرب اور اس کی اتحادی دیگر عرب ریاستوں کی طرف سے اپنے مطالبات منوانے کے لیے قطر کو دی گئی ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کو ہے۔

قطری تنازع پر بات چیت کیلئے خلیجی ممالک کے اعلی ترین سفارت کار امریکہ میں جمع

امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن قطر تنازعے کے حل کی کوششوں میں معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ اسی تناظر میں انہوں نے قطری وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی سے بھی ملاقات کی ہے۔ اس کے بعد ٹلرسن کویتی وزیر برائے امور کابینہ شیخ محمد عبداللہ الصباح سے بھی ملے۔ کویت اس تنازعے میں ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز