سعودی عرب کے نئے ولی عہد محمد بن سلمان کو امیر قطر کی مبارکباد اور نیک خواہشات

Jun 22, 2017 10:18 AM IST | Updated on: Jun 22, 2017 10:46 AM IST

دوحہ۔  قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے سعودی عرب کے نئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مبارکباد دی ہے۔ قطر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کیو این اے کے مطابق شیخ تمیم بن حماد الثانی نے محمد بن سلمان كو کامیابی کی مبارکباد دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے کے تعلقات استوار ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

واضح ر ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں عرب مسلم ممالک نے قطر پر دہشت گردی کو فروغ دینے کا الزام لگاتے ہوئے اس کے ساتھ سفارتی تعلقات توڑ کر اس کی اقتصادی ناکہ بندی کردی ہے۔

سعودی عرب کے نئے ولی عہد محمد بن سلمان کو امیر قطر کی مبارکباد اور نیک خواہشات

محمد بن سلمان: تصویر، پی ٹی آئی

ری کمنڈیڈ اسٹوریز