امریکی صدر ٹرمپ کا قطر پردہشت گردی کو فروغ دینے اور اس کو مالی مدد دینے کا الزام

Jun 10, 2017 09:57 AM IST | Updated on: Jun 10, 2017 10:59 AM IST

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے خلیجی ملک قطر پر طویل عرصے سے دہشت گردی کو فروغ دینے کے علاوہ اس کی مالی مدد مہیا کرانے کا الزام لگایا ہے۔  مسٹر ٹرمپ نے قطر اور دیگر خلیجی ممالک سے دہشت گردی کی مالی مدد فوراً بند کرنے کے لئے کہا ہے۔

یہاں رومانیہ کے صدر کلاز جوہانس کے ساتھ وائٹ ہاؤس کے روز گارڈن میں منعقد ہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں مسٹر ٹرمپ نے کہا،’’دہشت گردی کی مالی مدد بند کریں، تشدد کا سبق پڑھانا بند کریں، قتل کرنا بند کریں‘‘۔ مسٹر ٹرمپ نے قطر پر دہشت گردی کا سب سے زیادہ مالی مدد دینے کا الزام لگایا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کا قطر پردہشت گردی کو فروغ دینے اور اس کو مالی مدد دینے کا الزام

غور طلب ہے کہ بحرین، مصر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے قطر سے تعلق ختم کر لیے ہیں اور اس پر بنیاد پرست گروپوں کا ساتھ دینے کا الزام لگایا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز