پڑوسی ممالک کے مطالبات پر قطر کا جواب مکمل طور پر منفی: عرب وزرائے خارجہ

Jul 06, 2017 11:02 AM IST | Updated on: Jul 06, 2017 11:03 AM IST

قاہرہ۔  قطر سے سفارتی تعلقات ختم کرنے اور اس کے سامنے مطالبات رکھنے والے چار عرب ممالک نے  کہا کہ ان کے مطالبات پر قطر کا جواب منفی ہے۔ تاہم، ان ممالک نے قطر کے خلاف کسی نئی پابندی کا اعلان نہیں کیا ۔ مصر کے وزیر خارجہ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ قطر نے چار عرب ممالک کو جو جواب دیا ہے وہ مکمل طور پر منفی ہے اور اس میں کوئی خاص بات نہیں ہے اور ہمیں نہیں لگتا ہے کہ قطر کی پالیسیوں میں کوئی خاص تبدیلی آئی ہے۔

واضح رہے کہ مصر، بحرین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے قطر پر دہشت گردی کو فروغ دینے اور ایران کے ساتھ نزدیکیاں بڑھانے کا الزام ​​لگاتے ہوئے اس سے سفارتی اور فضائی رابطہ ختم کر لئے ہیں اور اس سے تعلقات کی بحالی کے لئے 13 مطالبات کی ایک فہرست دی تھی۔ ان مطالبات کو پورا کرنے کی ڈیڈ لائن کل ختم ہوگئی اور اس سے آگے کی حکمت عملی تیار کرنے کے لئے چاروں عرب ممالک کے وزراء خارجہ کی  یہاں ملاقات ہوئی۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ "جب تک قطر اپنی پالیسیوں میں مثبت تبدیلی نہیں لاتا ہے اس وقت تک سیاسی اور اقتصادی بائیکاٹ جاری رہے گا"۔

پڑوسی ممالک کے مطالبات پر قطر کا جواب مکمل طور پر منفی: عرب وزرائے خارجہ

سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر: فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز