وادی کشمیر میں بی جے پی نے امن کا ماحول خراب کردیا: راہل گاندھی کا الزام

نئی دہلی۔ کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے آج الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی مرکزی حکومت نے وادی کشمیر میں امن کا ماحول خراب کردیا ہے جسے بحال کرنے کے لئے سابقہ کانگریس حکومت نے بہت کوشش کی تھی۔

Sep 12, 2017 02:58 PM IST | Updated on: Sep 12, 2017 02:58 PM IST

نئی دہلی۔ کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے آج الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی مرکزی حکومت نے وادی کشمیر میں امن کا ماحول خراب کردیا ہے جسے بحال کرنے کے لئے سابقہ کانگریس حکومت نے بہت کوشش کی تھی۔ مسٹر گاندھی نے برکلے میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں طلباء اور دانشوروں سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے بی جے پی کی جانب سے انہیں بار بار کنفیوز سیاسی لیڈر کے طور پر پیش کرنے کے ہتھکنڈے کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ وہ کانگریس کو دوبارہ منظم کرنے کے لئے کوشاں ہیں اور کوشش کررہے ہیں کہ نوجوان طبقہ اور سینیئر لیڈر ایک ساتھ مل کر کام کریں۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر وادی کشمیر میں بدامنی پھیلانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ’’ہم نے جموں کشمیر میں بحالی امن کے لئے نو برسوں تک خاموشی سے کام کیا ۔ یو پی اے حکومت کے دوراقتدار میں دہشت گردی کی کمر توڑ دی گئی لیکن بی جے پی سرکار نے 30 دنوں میں ہی کشمیر میں امن کا ماحول خراب کرکے رکھ دیا‘‘۔

این ڈی اے حکومت کی خارجہ پالیسی کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا، ’’یو پی اے حکومت نے امریکہ، روس اور ایران جیسے ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کیے ہیں، لیکن موجودہ صورتحال ہندستان کو کمزور بنا رہی ہے‘‘۔ مسٹر گاندھی نے ہر کسی کے خلاف تشدد کی سخت مذمت کی اور کہا کہ ’’میں نے تشدد کی وجہ سے اپنے والد اور دادی کو کھویا ہے اگر میں تشدد کو سمجھ نہیں سکتا تو یہ میری کم علمی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’مجھے سکھ کمیونٹی سے محبت ہے۔ میں انصاف کی لڑائی میں ان کے ساتھ ہوں اورکسی کے بھی خلاف تشدد کی سختی سے مذمت کرتا ہوں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی کے ’عدم تشدد‘ کا تصور ہی ملک کی مختلف ذاتوں، مذاہب اور زبانوں کو ایک لڑی میں پرونے کے لئے بہت اہم ہے اور انہوں نے اسی تصور کو ایک مضبوط سیاسی ہتھیار کے طور پر آزمایا تھا۔

وادی کشمیر میں بی جے پی نے امن کا ماحول خراب کردیا: راہل گاندھی کا الزام

راہل گاندھی نے کانگریس کی دوراندیشی کو بی جے پی کی بہ نسبت بہتر بتایا : فائل فوٹو۔

مسٹر گاندھی نے کانگریس کی دوراندیشی کو بی جے پی کی بہ نسبت بہتر بتایا ہے ۔ انہوں نے انتظامی اصلاحات کے ساتھ ہی سیاسی اصلاحات کو بھی اہم بتایا اور کہا کہ ممبران پارلیمنٹ کو اس کے لئے پھر سے آگے آنا چاہئے۔ کانگریس کے نائب صدر پیر سے امریکہ کے دو ہفتے کے دورے پر ہیں۔ اس دوران وہ عالمی مفکرین اور دانشوروں سے ملاقات کریں گے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز