بے روزگاری کی وجہ سے ہندوستان میں ابھرے مودی، امریکہ میں جیتے ٹرمپ: راہل

راہل نے کہا کہ دنیا میں تیزی سے بڑھتی بے روزگاری سے پریشان افراد نریندر مودی اور ڈونالڈ ٹرمپ جیسے رہنماؤں کو منتخب کر رہے ہیں۔

Sep 20, 2017 09:51 PM IST | Updated on: Sep 20, 2017 09:51 PM IST

پرنسٹن۔ کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی جو امریکہ کے دو ہفتے کے دورے پر آئے ہیں، نے بدھ کے روز پرنسٹن یونیورسٹی کے طلباء سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے بی جے پی حکومت کی پالیسیوں پر سوال کھڑے کئے۔ راہل نے وزیر اعظم مودی پر بھی نشانہ سادھا۔ راہل نے کہا کہ دنیا میں تیزی سے بڑھتی بے روزگاری سے پریشان افراد نریندر مودی اور ڈونالڈ ٹرمپ جیسے رہنماؤں کو منتخب کر رہے ہیں۔ ہندوستان بھی بے روزگاری کے مسئلے سے جوجھ رہا ہے۔ اس کی وجہ سے ہی مودی اقتدارکی کرسی تک پہنچے ہیں۔

راہل گاندھی نے کہا کہ ملازمت لوگوں کو بااختیار بنانے اور ملک کی تعمیر کے عمل میں انہیں شامل کرنے کا ایک جامع ذریعہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ ان کی پارٹی کافی روزگار کے مواقع پیدا نہیں کرسکی اور یہی 2014 میں ان کی پارٹی کی شکست کی وجہ بنی۔ انہوں نے کہا، "امریکہ اور ہندوستان میں روزگار کا سوال ہے۔ ہماری آبادی کا ایک بڑا حصہ ہے، جس کے پاس کوئی ملازمت نہیں ہے۔ وہ مایوس ہے کیونکہ اسے کوئی مستقبل نظر نہیں آ رہا ہے۔

بے روزگاری کی وجہ سے ہندوستان میں ابھرے مودی، امریکہ میں جیتے ٹرمپ: راہل

راہل نے کہا، 'میں ٹرمپ کو نہیں جانتا اس لئے میں ان کے بارے میں بات نہیں کروں گا۔ میں مودی کے بارے میں بات کروں گا۔

راہل نے کہا، 'میں ٹرمپ کو نہیں جانتا اس لئے میں ان کے بارے میں بات نہیں کروں گا۔ میں مودی کے بارے میں بات کروں گا۔ یقینی طور پر ہمارے وزیراعظم (ملازمت پیدا کرنے کے لئے) کافی قدم نہیں اٹھا رہے ہیں۔ " کانگریس کے نائب صدر نے امریکہ میں ماہرین، اہم تاجروں اور ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ اپنی میٹنگ میں بے روزگاری کا معاملہ بار بار اٹھایا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز