افطار پارٹی میں مودی کے فٹنس ویڈیو پر خوب ہنسے راہل، 18 پارٹیوں کو دیا تھا دعوت نامہ

کانگریس صدر بن جانے کے بعد راہل گاندھی نے پہلی مرتبہ افطار پارٹی کا اہتمام کیا ہے۔

Jun 14, 2018 07:42 AM IST | Updated on: Jun 14, 2018 08:30 AM IST

کانگریس صدر بن جانے کے بعد راہل گاندھی نے پہلی مرتبہ افطار پارٹی کا اہتمام کیا ہے۔  دارالحکومت کےعالیشان پانچ ستارہ ہوٹل تاج پلیس میں منعقد ہ افطار پارٹی میں تمام سیاسی لیڈران نے شرکت کی ۔ مذکورہ افطار پارٹی میں 18 سیاسی پارٹیوں کو دعوت نامہ پیش کیا گیا تھا۔ تاہم صرف 10 پارٹیوں کے لیڈران نے ہی شرکت کی۔ قابل غور ہے کہ افطار پارٹی میں راہل گاندھی نے مسلمانوں والی ٹوپی بھی پہنی۔

راہل گاندھی نے اپنی ٹیبل پر بیٹھے مہمان سے پوچھا’’ آپ نے پی ایم مودی کا فٹنس ویڈیو دیکھا؟‘‘ پھر کچھ دیر رک کر انہوں نے کہا اٹس بیزائر (یہ کتنا عجیب ہے)۔ کانگریس صدر کی اس تنقید  پر دنیش تریویدی اور سیتارام یچوری نے زور سے قہقہے لگائے۔

افطار پارٹی میں مودی کے فٹنس ویڈیو پر خوب ہنسے راہل، 18 پارٹیوں کو دیا تھا دعوت نامہ

افطار پارٹی کی تصویر

قابل ذکر ہے کہ افطار پارٹی میں محترمہ پاٹل، مسٹر انصاری کے علاوہ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، جنتا دل یو سے الگ ہوئے مسٹر شرد یادو، بہوجن سماج پارٹی کے سکریٹری جنرل ستيش چندر مشرا، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ڈی پی ترپاٹھی، ترنمول کانگریس کے لیڈر دنیش ترویدی، مارکسی کمیونسٹ پارٹی جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری اور جنتا دل (ایس) جنرل سکریٹری دانش علی، راشٹریہ جنتا دل کے ایم پی منوج جھا، ڈی ایم کی لیڈر ایم كنی موزي، جھارکھنڈ مکتی مورچہ لیڈر ہیمنت سورین اور آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے سربراہ بدرالدین اجمل وغیرہ موجود تھے۔

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز