ٹرمپ کے خلاف ایران میں لاکھوں لوگوں کی ریلی

Feb 11, 2017 02:54 PM IST | Updated on: Feb 11, 2017 02:55 PM IST

انقرہ۔  امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے ایران کو 'نوٹس پر رکھنے سے متعلق بیان کی مخالفت میں آج ایران میں لاکھوں لوگوں نے ریلی نکالی۔ایران میں 1979 میں ہونے والے ایرانی انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر سیکڑوں فوجیوں اور پولس اہلکاروں نے تہران کے آزادی چوک کی طرف مارچ کیا۔ مظاہرین نے 'ڈیتھ ٹو امریکہ' لکھے ہوئے بینر اور تختیوں کے ساتھ مسٹر ٹرمپ کے پتلے لے رکھے تھے۔ ان کے ساتھ ایک فوجی بینڈ بھی چل رہا تھا جو روایتی ایرانی انقلاب کے نغمات بجا رہا تھا۔

سرکاری ٹیلی ویژن میں مشرقی تہران کی سڑکوں پر مسٹر ٹرمپ کی تصویر پر پیر رکھ کر گزرتے ہوئے لوگ نظر آ رہے ہیں۔ ریلی میں شامل لوگ ایران کا پرچم اور بینر لیے ہوئے ہیں۔ بینر پر لکھا ہے " امریکہ کا حقیقی چہرہ دکھانے کے لئے شکریہ جناب ٹرمپ"۔واضح رہے کہ مسٹر ٹرمپ نے ایران کی طرف سے بیلسٹک میزائل ٹیسٹ کئے جانے کے بعد ایران کو نوٹس میں رکھنے کی دھمکی دی تھی اور ایران کے متعدد افراد اور کمپنیوں پر نئی پابندیاں لگا دی ہيں۔ تاہم ایران نے اس کے بعد بھی کہا تھا کہ وہ اپنا میزائل پروگرام روکنے والا نہیں ہے۔

ٹرمپ کے خلاف ایران میں لاکھوں لوگوں کی ریلی

گیٹی امیجیز

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز