رام گوپال ورما نے مودی حکومت کا موازنہ امیتابھ 'سرکار' سے کیا ، رام مندر پر بھی کسا طنز

متنازعہ بیان اور اپنے ٹویٹس کو لے کر سرخیوں میں رہنے والے فلم ساز رام گوپال ورما نے اس مرتبہ اتر پردیش میں بی جے پی کی تاریخی جیت پر طنز کسا ہے ۔

Mar 13, 2017 09:14 AM IST | Updated on: Mar 13, 2017 09:14 AM IST

ممبئی: متنازعہ بیان اور اپنے ٹویٹس کو لے کر سرخیوں میں رہنے والے فلم ساز رام گوپال ورما نے اس مرتبہ اتر پردیش میں بی جے پی کی تاریخی جیت پر طنز کسا ہے ۔ رام گوپال ورما نے دو ٹویٹ کر کے بی جے پی اور وزیر اعظم مودی کے بارے میں ایسی بات لکھی ہے ، جس پر شاید سساسي ہنگامہ مچ سکتا ہے ۔ انہوں نے مودی حکومت کا موازنہ اپنی آنے والی فلم سرکار -3 سے کیا ہے ۔ اتنا ہی نہیں انہوں نے طنزیہ لہجے میں مودی کا موازنہ بھگوان رام سے کیا ۔

رام گوپال ورما نے اپنے پہلے ٹویٹ میں لکھا کہ رامو نے لکھا ہے کہ انہیں مودی کی حکومت سے بہتر امیتابھ بچن کی سرکار لگتی ہے ، لیکن آنے والے رام مندر کی وجہ سے انہیں مودی کی سركارگيری بہتر لگتی ہے۔

رام گوپال ورما نے مودی حکومت کا موازنہ امیتابھ 'سرکار' سے کیا ، رام مندر پر بھی کسا طنز

دوسرے ٹویٹس میں رام گوپال ورما نے لکھا کہمجھے مودی شری رام جی سے بھی پڑے بھگوان لگتے ہیں ، کیونکہ میں رام کے دور میں تو نہیں رہا ، لیکن مودی کی ایودھیا میں ضرور رہ رہا ہوں ۔

خیال رہے کہ رام گوپال ورما کیمپ میں بن رہی فلم سرکار-3 میں امیتابھ بچن اہم کردار میں ہیں ۔ اسی بات کو لے کر رام گوپال ورما نے پی ایم مودی پر طنز کسا ہے ۔ بی جے پی کے انتخابی مدعوں میں ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کی بات ہے ، اس لئے انہوں نے رام مندر کو لے کر ایسے ٹویٹ کئے ہیں ۔

قابل ذکر ہے کہ اترپردیش اسمبلی انتخابات میں وزیر اعظم مودی کی قیادت میں بی جے پی نے 403 نشستوں والی اسمبلی میں 325 نشستیں جیتی ہیں ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز