آئی پی ایل میں زبردست کامیابی کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 میچ میں بھی اسٹارثابت ہوئے راشد خان

Jun 05, 2018 01:57 PM IST | Updated on: Jun 05, 2018 02:13 PM IST

اپنی کم عمری میں ہی پوری دنیائے کرکٹ کو راشد خان نے اپنی طرف متوجہ کرلیا ہے۔ ایک کے بعد ایک میچوں میں یہ اسپن گیند باز لوگوں کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرتا جارہا ہے اور دن بدن اس کی گیند بازی میں نکھا رآرہا ہے۔

آئی پی ایل 2018 میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 19 سالہ نوجوان کرکٹر نے کئی اہم اور سینئر بلے بازوں کو اپنی گیندوں میں الجھاکر انہیں آوٹ کیا۔ اس نوجوان کرکٹر نے اب اپنا قہر بنگلہ دیش کے خلاف برپا کیا ہے اور اپنی ٹیم کو جیت دلانے میں اہم رول ادا کیاہے۔

آئی پی ایل میں زبردست کامیابی کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 میچ میں بھی اسٹارثابت ہوئے راشد خان

دراصل گزشتہ روز افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں شاندار گیند بازی کرتے ہوئے محض 13 رن خرچ کرکے 3 قیمتی وکٹ حاصل کئے اور مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔

دہرہ دون کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں راشد خان نےایک اوراعزاز اپنے نام کیا۔ بنگلہ دیش کے خلاف تین وکٹ حاصل کرکے اپنے نام پر عالمی ریکارڈ درج کرایا۔ راشد خان بین الاقوامی ٹی 20 میچ کرکٹ میں سب سے جلدی 50 وکٹ لینے والے گیند باز بن گئے۔ راشد خان نے یہ کارنامہ صرف دو سال 220 دن میں حاصل کیا ہے۔ اپنے 31 ویں میچ میں راشد نے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔

راشد سے قبل یہ کام جنوبی افریقہ کے عمران طاہر نے  31 ٹی 20 میچوں میں 50 وکٹ حاصل کئے تھے۔ اس کے علاوہ ٹی 20 میچوں میں سب سے کم میچوں میں 50 وکٹ لینے کا کرشمہ سری لنکا کے اجنتھا مینڈس کے نام درج ہے۔ انہوں نے صرف 26 میچوں میں وکٹوں کی سنچری لگانے کاکام کیا تھا۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل 2018 میں کئی میچوں میں انہوں نے اپنے دم پر مخالف ٹیموں کو مشکل میں ڈالنے کاکام کیا تھا۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو فائنل میں نہ پہنچنے دینے کا پورا سہرا راشد خان کے سر ہی جاتا ہے۔ کیونکہ اس میچ میں راشد خان نے بلے بازی، گیندبازی اور فیلڈنگ کے ذریعہ کے کے آر کو روک دیا تھا اور سن رائرزس حیدرآباد فائنل میں پہنچ گئی تھی۔ حالانکہ اسے فائنل میں چنئی سپرکنگس سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز