اس وجہ سے سیاست میں نہیں آنا چاہتی ہیں روینہ ٹنڈن

Apr 07, 2017 03:21 PM IST | Updated on: Apr 07, 2017 03:21 PM IST

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن سیاست کے میدان میں آنے کی خواہش مند نہیں ہیں۔ روینہ ان دنوں اپنی آنے والی فلم 'ماتر ' کے پروموشن میں مصروف ہیں۔کسی بھی سیاسی یا دوسرے متنازعہ معاملے پر بے باکی سے اپنی رائے ظاہر کرنے والی روینہ سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا وہ کبھی سیاست میں قدم رکھیں گی ؟ اس سوال کے جواب میں روینہ نے کہا کہ سیاست میں جانے کے لئے میںنے ابھی تک اپنا کوئی ذہن نہیں بنایا ہے۔ سیاست شاید میرے جیسے صاف گو لوگوں کے لئے نہیں ہے۔

روینہ نے کہا کہ سیاست ایک بہت ہی گندا کھیل ہے اور میں بہت صاف گو ہوں، مجھے سب کچھ صاف صاف کہنے کی عادت ہے ۔ لہذا میرا سیاست میں آنا اور وہاں ٹکنا مشکل ہوگا۔

اس وجہ سے سیاست میں نہیں آنا چاہتی ہیں روینہ ٹنڈن

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز