سابقہ بیوی کا الزام : عمران خان کے ہندوستان میں ہیں پانچ بچے، ایک آدمی کے ساتھ لیو-ان میں بھی رہے

پاکستان میں ضمنی انتخابات میں دو ہفتہ کا بھی وقت نہیں رہ گیا ہے اور ’ پاکستان تحریک انصاف پارٹی‘ کے چیف عمران خان کی سابقہ بیوی ان کے لئے مشکیلات کھڑی کرتی نظر آرہی ہیں۔

Jul 12, 2018 06:04 PM IST | Updated on: Jul 12, 2018 06:04 PM IST

پاکستان میں ہونے والے عام  انتخابات میں دو ہفتے کا بھی وقت نہیں رہ گیا ہے اور ’ پاکستان تحریک انصاف پارٹی‘ کے سربراہ عمران خان کی سابقہ بیوی ان کے لئے مشکلات کھڑی کرتی نظر آرہی ہیں۔ عمران خان کی سابقہ بیوی ریحام خان کی کتاب کے کچھ حصے سامنے آئیں ہیں جو عمران خان کی شبیہ کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔  ریحام خان کی کتاب کے جو حصے سامنے آئے ہیں ان کے مطابق عمران خان کے اپنی پارٹی کی خواتین کارکنان کے ساتھ جنسی تعلقات ہیں۔

ریحام کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ عمران خان طویل عرصہ تک ایک آدمی کے ساتھ لیو-ان میں رہے تھے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ عمران  ڈرگس لیتے ہیں اور دنیا بھر میں ان کے کئی بچے ہیں۔ ریحام کا دعویٰ ہے کہ عمران کے پانچ بچے تو ہندوستان میں ہی ہیں۔ غور طلب ہے کہ گزشتہ ماہ ‘ سی این این  نیوز 18 ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام نے عمران خان پرکئی الزامات لگائے تھے۔

سابقہ بیوی کا الزام : عمران خان کے ہندوستان میں ہیں پانچ بچے، ایک آدمی کے ساتھ لیو-ان میں بھی رہے

فائل تصویر

ریحام نے کہا تھا کہ ان کی کتاب میں عمران کا اصلی چہرہ ہے، جو عام انتخابات میں ان کے سابق شوہر کے لئے ووٹ کرنے سے پہلے لوگوں کو جاننا چاہئے۰ ریحام نے کہا تھا ’’ عمران سیاسی موقع پرستی کے لئے، فوج کو ابھی سے ہی تیار کر رہے ہیں۔ ان کے مخالفین اور یہاں تک کہ نئی دہلی کو بھی اس سے آگاہ رہنا چاہئے‘‘۔ لیکن اس مرتبہ ریحام نے جو انکشافات کئے ہیں وہ پہلے کے الزامات سے زیادہ سنگین ہیں۔

 

ری کمنڈیڈ اسٹوریز