آر بی آئی نیپال کو سو سو روپے کے ایک کروڑ نوٹ دے گا

Jan 07, 2017 07:21 PM IST | Updated on: Jan 07, 2017 07:21 PM IST

كٹھمنڈو۔  ہندوستان میں نوٹ بندی کے اعلان کے بعد نقد کے مسئلے سے دو چار ملک نیپال کو ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) سو سو روپے کے ایک کروڑ نوٹ دستیاب کرائے گا۔ نیپال کے ایک اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق، آر بی آئی نے نوٹ بندي کی وجہ سے 100 روپے کے نوٹوں کی کمی کے مسئلے کو دور کرنے کی نیپال کی اپیل قبول کرتے ہوئے نیپال قومی بینک (این آر بی) کو سو سو روپے کے ایک کروڑ نوٹ (کل قیمت ایک ارب روپے) دینے کو رضامندی دے دی ہے۔

نیپال پہلے ہی ہندستان سے 100 روپے کے نوٹ درآمد کرنا چاہ رہا تھا، لیکن نوٹ بندي کی وجہ سے یہ منصوبہ تعطل کا شکار تھا۔ نوٹ بندي کے بعد ہندوستان میں کافی مقدار میں نقد رقم فراہم کرنے کی وجہ سے دباؤ میں آئے آر بی آئی نے نیپال سے حالات معمول پر آنے تک انتظار کرنے کو کہا تھا۔

آر بی آئی نیپال کو سو سو روپے کے ایک کروڑ نوٹ دے گا

رائٹرز

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز