اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیل کے خلاف قرارداد مذمت منظور

Jun 14, 2018 10:55 AM IST | Updated on: Jun 14, 2018 10:55 AM IST

اقوام متحدہ۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کرکے فلسطینی شہریوں کے خلاف کئے جا رہے ضرورت سے زیادہ طاقت کےاستعمال کے لئے اسرائیل کی مذمت کی ہے۔ جنرل اسمبلی نے بدھ کو یہ یہ قرار داد پیش کر کے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس سے اسرائیل کے مقبوضہ فلسطینی علاقے کے لئے ایک بین الاقوامی سیکورٹی سسٹم کا طریق کار تیار کرنے کی سفارش کرنے کے لئے کہا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیل کے خلاف قرارداد مذمت منظور

اقوام متحدہ: فائل فوٹو

جنرل اسمبلی میں یہ تجویز الجیریا، ترکی اور فلسطین کی جانب سے پیش کی گئی۔ اس قرارداد پر ہونے والی ووٹنگ میں جنرل اسمبلی کے 120 رکن ممالک نے اس کے حق میں ووٹ دیا۔

آٹھ رکن ممالک نے اس کی مخالفت کی جبکہ 45 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

قابل غور ہے کہ اس ماہ کے آغاز میں امریکہ نے اقوام متحدہ کی 15 رکنی سلامتی کونسل میں اسی طرح کے ایک قرارداد پر ویٹو لگا کر اسے روک دیا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز