ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے اہم بین الاقومی شراکت داری سے نیو انڈیا کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں گے: مودی

وزیراعظم مودی نے مسرت کو سب سے بڑی دولت قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ انسان کے لئے ترقی کا مقصد خوشی ہی حاصل کرنا ہے اور تکنالوجی کے سہارے ہماری ہر کوشش اسی کے لئے ہونی چاہئے۔

Feb 11, 2018 09:09 PM IST | Updated on: Feb 11, 2018 09:09 PM IST

دوبئی: وزیراعظم مودی نے مسرت کو سب سے بڑی دولت قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ انسان کے لئے ترقی کا مقصد خوشی ہی حاصل کرنا ہے اور تکنالوجی کے سہارے ہماری ہر کوشش اسی کے لئے ہونی چاہئے۔ ورلڈ گورمنٹ سمٹ ۔2018سے اہم مقرر کے طورپر خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ انسان کے وجود کا مقصد صرف ترقی کرنا ہی نہیں ہے بلکہ مسرت پیدا کرنا ہے۔ مسرت سب سے بڑی دولت ہے۔ انہوں نے اس بار ’چھ آر‘ کا منتر دیتے ہوئے کہاکہ آج کے وقت میں اس راستے پر چھ اہم قدم ہیں۔ مسٹر مودی نے چھ آر یعنی ریڈیوس، ری یوز، ری سائکل، ری کور، ری ڈیزائن اور ری مینوفیکچر کی بات کی۔ انہوں نے کہاکہ ان چھ اقدامات سے ہم جس منزل پر پہنچیں گے وہ مسرت کی ہوگی۔

دوبئی کو دنیا کے لئے ایک مثال قرار دیتے ہوئے مسٹر مودی نے کہاکہ تکنالوجی نے ایک ریگستان کو بدل دیا، یہ کرشمہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ تکنالوجی نے سوچنے کی رفتار کو بدلا ہے۔ تکنالوجی نے عام آدمی کو مضبوط بنایا ہے۔ سبھی طرح کی ترقی کے باوجود اب تک غریبی اور غذائی قلت سے نہیں نپٹا جاسکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہر وں کی تعمیر اور انتہا پسندی و بنیاد پرستی ماحولیات میں گراوٹ کی اہم وجوہات میں شامل ہیں۔

ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے اہم بین الاقومی شراکت داری سے نیو انڈیا کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں گے: مودی

مسٹر مودی نے کہاکہ ہندستان میں اموات کی تعداد ایک تہائی کم ہوئی ہے ۔ یہ ایک مثال ہے کہ تکنالوجی نے معیار زندگی کو گزشتہ 25برسوں میں اونچا اٹھایا ہے۔ لیکن تکنالوجی کبھی کبھی ترقی کا آلہ بننے کے بجائے تباہی کا آلہ بن جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بڑی تعداد میں میزائل اور بم بنانے میں بہت پیسہ اور وقت خرچ کررہے ہیں ۔ اسے ترقی کا ذریعہ بنائیں تباہی کا نہیں۔ ہمیں مستقبل کے مسائل کو متحد ہوکر ختم کرنا ہوگا۔

مواصلاتی انقلاب کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ترقی کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ قدیم زمانہ سے صنعتی انقلاب کے سفر میں ہزاروں برس گزر گئے۔ اس کے بعد مواصلاتی انقلاب تک صرف 200برس کا وقت لگا اور وہاں سے ڈیجیٹل انقلاب تک کا فاصلہ کچھ برسوں میں طے ہوگیا۔

Loading...

انہوں نے کہا کہ ہندستان میں آدھار کارڈ دنیا میں اپنی طرح کا انوکھا قدم ہے اس سے لوگوں کو سرکاری اسکیموں کا فائدہ دیا جارہا ہے۔ ہندستان میں کسانوں کی آمدنی 2020تک بڑھانے میں تکنالوجی کا استعمال کرکے اہم بین الاقومی شراکت داری سے نیو انڈیا کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں گے۔ آئندہ وقت میں تکنالوجی کا استعمال کافی اہم ہوگا۔ پوری دنیا کو متحد ہوکر تکنالوجی کا استعمال دنیا کی خامیوں کو دور کرنے کے لئے کرنا چاہئے۔مسٹر مودی نے کہاکہ ان کی ترجیح دوردراز کے علاقوں میں رہنے والے غریبوں کو آن لائن فاصلاتی تعلیم دستیاب کرانا اورشمسی توانائی اسٹوریج سہولیات کو فروغ دینا ہے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز