اقتصادیات کا نوبل انعام رچرڈ تھیلر کے نام

Oct 09, 2017 07:28 PM IST | Updated on: Oct 09, 2017 07:28 PM IST

اسٹاک ہوم۔ امریکی ماہر اقتصادیات رچرڈ ایچ تھیلر کو اس سال کا اقتصادیات کا نوبل انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اسٹاک ہوم میں رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز کے اعلان کے مطابق تھیلر کو یہ انعام’رویہ جاتی اقتصادیات‘ کے موضوع پر ان کی تحقیق کے اعتراف میں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رچرڈ تھیلر کی یہ تحقیق اقتصادی فیصلوں کے پیچھے کار فرما نفسیاتی عوامل کی وضاحت کرتی ہے۔ اعلان کے مطابق ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ نفسیات اور معیشت کے انضمام پر تحقیق کی گئی ہے۔ رچرڈ ایچ تھیلر اس وقت امریکی شہر شکاگو میں پڑھا رہے ہیں۔

رچرڈ تھیلر نے 2009میں اپنی کتاب میں اس نظریہ کو پیش کیا تھا۔ انہوں نے یہ کتاب ایک دیگر مصنف کے ساتھ مل کر لکھی تھی ۔ اس کے بعد اس نظریہ پر پوریدیان کی توجہ مبذول ہوئی۔ انہیں انعام کے طورپر نوے لاکھ سویڈش کراون دئے جائیں گے۔ اس سال کے نوبل انعامات کے اعلان کی کڑی میں اقتصادیات کے نوبل انعام کا اعلان سب سے آخر میں کیا گیا ہے۔

اقتصادیات کا نوبل انعام رچرڈ تھیلر کے نام

رچرڈ تھیلر نے 2009میں اپنی کتاب میں اس نظریہ کو پیش کیا تھا۔: نیوز ۱۸

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز