رشی کپور کو پھر آیا غصہ ، کہا: پرینکا کی پارٹی میں سبھی آئے ، مگر ونود کھنہ کی آخری رسومات میں نہیں

بالی وڈ کے مشہور اداکار ونود کھنہ کی آخری رسومات میں موجودہ نسل کے اداکاروں کے شامل نہ ہونے سے اداکار رشی کپور بہت مجروح ہیں

Apr 28, 2017 12:20 PM IST | Updated on: Apr 28, 2017 12:20 PM IST

نئی دہلی: بالی وڈ کے مشہور اداکار ونود کھنہ کی آخری رسومات میں موجودہ نسل کے اداکاروں کے شامل نہ ہونے سے اداکار رشی کپور بہت مجروح ہیں اور انہیں آج کے ان "نام نہاد اداکاروں" پر کافی غصہ ہے۔

ونود کھنہ کے ساتھ كي فلموں میں کام کر چکے رشی کپور نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا’’آج کی نسل کے اداکاروں کو سینئر فنکاروں کا احترام کرنا سیکھنا چاہئے۔ یہ بہت ہی شرمناک ہے کہ اس نسل کا ایک بھی اداکار ان کی آخری رسومات میں حصہ لینے نہیں پہنچا۔آخر ایسا كیوں، مجھے بھی اس بات کے لئے تیار رہنا ہوگا کہ میری موت کے بعدبھی کوئی مجھے کندھے دینے نہیں آئے گا۔ بہت غصہ آتا ہے ان نام نہاد اداکاروں پر، ان اداکاروں کے پاس پارٹيوں میں جانے کا وقت تو تھا لیکن ونود کی آخری رسم میں شامل ہونے کا وقت نہیں۔‘‘

رشی کپور کو پھر آیا غصہ ، کہا: پرینکا کی پارٹی میں سبھی آئے ، مگر ونود کھنہ کی آخری رسومات میں نہیں

انہوں نے یہ واضح کیا کہ ان کی بیوی نیتو اور بیٹے رنویر کپور ہندوستان سے باہر ہونے کی وجہ سے ونود کھنہ کی آخری رسومات میں حصہ نہیں لے پائے۔ انہوں نے یہ بھی ٹویٹ کیا کہ بہت سے چمچے لوگ کل رات اداکارہ پرینکا چوپڑا کی پارٹی میں موجود تھے لیکن ونود کھنہ کی آخری رسم میں شامل ہونے والے بہت ہی کم تھے۔ قابل ذکر ہے کہ کافی وقت سے کینسر میں مبتلا ونود کھنہ کا کل انتقال ہو گیا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز