ٹیکساس میں بس۔ٹرک میں ٹکر، 12 افراد ہلاک

واشنگٹن۔ امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے جنوب مغرب میں ایک ’پک اپ‘ گاڑی اور چرچ کی وین میں تصادم سے کم از کم 12 افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔

Mar 30, 2017 11:37 AM IST | Updated on: Mar 30, 2017 11:38 AM IST

واشنگٹن۔  امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے جنوب مغرب میں ایک ’پک اپ‘ گاڑی اور چرچ کی وین میں تصادم سے کم از کم 12 افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ بدھ کی سہ پہر ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وین میں ایک چرچ کے 14 سینیئر ممبر سوار تھے جب کہ ’پک اپ‘ ٹرک میں صرف ڈرائیور تھا۔

چرچ کی ویب سائیٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ چرچ کے ممبر پرفضا مقام پر تین دن گزارنے کے بعد واپس آ رہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔ تاحال عہدیداروں کی طرف سے یہ نہیں بتایا گیا کہ ’پک اپ‘ ٹرک کا ڈرائیور بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے یا نہیں۔ حادثے کی تصویر اور ویڈیو میں ٹرک اور بس کا اگلا حصہ بری طرح تباہ نظر آ رہا ہے۔

ٹیکساس میں بس۔ٹرک میں ٹکر، 12 افراد ہلاک

نیوز ۱۸

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز