رابرٹ موگابے کا اقتدار چھوڑنے سے انکار

ہرارے۔ زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے نے اپنی سیاسی جماعت اور فوج کے کہنے کے باوجود ٹی وی پر قوم سے خطاب میں اپنے منصب سے مستعفی ہونے کا اعلان نہیں کیا ہے۔

Nov 20, 2017 01:47 PM IST | Updated on: Nov 20, 2017 01:47 PM IST

ہرارے۔ زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے نے اپنی سیاسی جماعت اور فوج کے کہنے کے باوجود ٹی وی پر قوم سے خطاب میں اپنے منصب سے مستعفی ہونے کا اعلان نہیں کیا ہے۔

اتوار کی شام ٹی وی پر قوم سے خطاب میں صدر موگابے نے کہا کہ وہ حکمران جماعت کے دسمبر میں ہونے والی کانگریس کی صدارت کریں گے۔ اس خطاب سے قبل ان کی جماعت زمبابوے افریقین نیشنل یونین پی ایف نے انھیں پارٹی کی صدارت سے برطرف کر دیا تھا اور انھیں کہا کہ وہ چوبیس گھنٹوں کے اندر استعفی دیں یا پھر مواخذے کے لیے تیار رہیں۔زمبابوے میں اس بات پر سیاسی بحران ہے کہ صدر رابرٹ موگابے کا جانشین کون ہو گا؟

رابرٹ موگابے کا اقتدار چھوڑنے سے انکار

زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے کے ساتھ ان کی اہلیہ گریس موگابے: گیٹی امیجیز۔

بدھ کو فوج کی جانب سے مداخلت کے بعد سے اقتدار پر ان کی گرفت کمزور ہو گئی ہے۔ یہ بحران اس وقت شروع ہوا جب 93 سال کے صدر موگابے نے اپنے نائب صدر ایمرسن منگاگوا کو برطرف کر دیا جس پر فوج کے کمانڈر ناراض ہوئے کیونکہ انھیں لگا کہ صدر موگابے بطور جانشین اپنی اہلیہ کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے اتوار کی صبح زمبابوے کی حکمران جماعت افریقین نیشنل یونین پی ایف نے اپنے اجلاس میں رابرٹ موگابے کو سنہ 2018 کے عام انتخابات کے لیے اپنا نیا رہنما نامزد کیا تھا۔

Loading...

حکمران جماعت کے اس اجلاس میں ان کی 52 برس کی بیوی گریس ماروفو کو دیگر سینئر اہلکاروں سمیت برطرف کر دیا گیا۔ تاہم اتوار کی شام کو اپنی تقریر میں رابرٹ موگابے نے اس بارے میں کوئی بات نہیں کی۔ زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں فوج کے سینئر فوجی اہلکاروں کے ساتھ قوم سے خطاب کرتے ہوئے رابرٹ موگابے نے کہا کہ وہ حکمران جماعت کے دسمبر میں ہونے والی کانگریس کی صدارت کریں گے۔

رابرٹ موگانے نے حکمران جماعت افریقین نیشنل یونین پی ایف، فوج اور عوام کی جانب سے ان کے خلاف کی جانی والی تنقید کو تسلیم کرتے ہوئے ملک میں معمول کی زندگی واپس لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ فوج کی جانب سے مداخلت کے حوالے سے رابرٹ موگابے کا نا تھا 'کمانڈر ان چیف کی حیثیت سے میں (فوج) کی تشویش تسلیم کرتا ہوں۔' اپنے بیس منٹ کے خطاب میں صدر موگابے نے عوام اور اپنی جماعت کی جانب سے بطور صدر مستعفی ہونے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔ انھوں نے اعلان کیا کہ فوج نے اقتدار پر قبضہ اور انھیں گھر تک محدود کر کے کوئی غلط کام نہیں کیا۔ واضح رہے کہ رابرٹ موگابے سنہ 1980 سے زمبابوے میں اقتدار میں ہیں۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز