Live Results Assembly Elections 2018

روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جاری نسل کشی کو روکنے تک میانمار کو ہتھیاروں کی سپلائی بند کی جائے : امریکہ

اقو ام متحدہ میں امریکہ کی سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جاری تشدد کو روکنے کے لئے جب تک میانمار کی فوج خاطرخواہ اقدامات نہیں کرتی ہے اس وقت تک اسے ہتھیاروں کی سپلائی روک دی جانی چاہئے۔

Sep 29, 2017 12:28 PM IST | Updated on: Sep 29, 2017 12:28 PM IST

اقو ام متحدہ: اقو ام متحدہ میں امریکہ کی سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جاری تشدد کو روکنے کے لئے جب تک میانمار کی فوج خاطرخواہ اقدامات نہیں کرتی ہے اس وقت تک اسے ہتھیاروں کی سپلائی روک دی جانی چاہئے۔ محترمہ ہیلی نے اقوام متحدہ میں کل کہا کہ میانمار میں جاری نسلی تشدد کے خلاف مستقل مہم چلانے کی ضرورت ہے اور ہم وہاں کی انتظامیہ کے سنگ دلی اور بے رحمی کے مدنظر اس کے خلاف اقدامات سے خوف زدہ نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے مزید کہاکہ میانمار کی فوج کو انسانی حقوق اور بنیادی آزادی کا احترام کرنا چاہئے۔ جن لوگوں پر تشدد کے الزامات ہیں انہیں فوراً ان کی ذمہ داریوں سے برطرف کردینا چاہئے اور ان کے خلاف اس کے لئے مقدمہ چلانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جو ملک اس وقت میانمار کی فوج کو ہتھیار مہیا کرارہے ہیں انہیں اس وقت تک ہتھیاروں کی سپلائی روک دینی چاہئے جب تک کہ وہاں کی انتطامیہ خاطر خواہ جواب دہ کارروائی نہیں کرتی ہے۔

روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جاری نسل کشی کو روکنے تک میانمار کو ہتھیاروں کی سپلائی بند کی جائے : امریکہ

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز