بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کی تعداد 4 لاکھ 30 ہزار، مزید اضافے کا امکان نہیں

Sep 24, 2017 01:04 PM IST | Updated on: Sep 24, 2017 01:04 PM IST

ڈھاکہ: میانمار میں تشدد کی وجہ سے نقل مکانی کر کے بنگلہ دیش پہنچے روہنگیا مسلم پناہ گزینوں کی تعداد تقریبا چار لاکھ 30 ہزار پر مستحکم ہو گئی ہے اور اس میں مزید اضافے کا امکان نہیں ہے۔ اقوام متحدہ کے دفتر نے کل یہ اطلاع دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹر سیکٹر كوآرڈی نیشن گروپ نے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ جمعرات کو جاری تازہ ترین رپورٹ کے بعد سے اس تعداد میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ اس وقت تک چار لاکھ 29 ہزار روہنگیا بنگلہ دیش پہنچے تھے۔

بنگلہ دیش میں واقع اقوام متحدہ کے دفتر نے پہلے کہا تھا کہ آنے والے ہفتوں میں دو لاکھ یا تین لاکھ تک پناہ گزینوں کی تعداد میں اضافے سے انکار نہیں کیا جا سکتا کیونکہ ہزاروں روہنگیا میانمار سے بنگلہ دیش سرحد پار کرنے کے لئے انتظار کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر نے کہا تھا کہ میانمار میں روہنگیا کمیونٹی کی 'نسلی صفائی ہو سکتی ہے۔

بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کی تعداد 4 لاکھ 30 ہزار، مزید اضافے کا امکان نہیں

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز