Live Results Assembly Elections 2018

روہنگیا مسلمانوں کی وطن واپسی کیلئے میانمار اور بنگلہ دیش میں معاہدہ ، عالمی اداروں کا تحفظات کا اظہار

فوج کی زیادتی سے بچنے کے لئے میانمار سے ہجرت کرنے والے روہنگیائی مسلمانوں کی وطن واپسی کے سلسلے میں میانمار اور بنگلہ دیش نے ایم معاہدہ پر دستخط کئے ہیں۔

Nov 23, 2017 07:57 PM IST | Updated on: Nov 23, 2017 07:57 PM IST

یانگون : فوج کی زیادتی سے بچنے کے لئے میانمار سے ہجرت کرنے والے روہنگیائی مسلمانوں کی وطن واپسی کے سلسلے میں میانمار اور بنگلہ دیش نے ایم معاہدہ پر دستخط کئے ہیں۔میانمار کی وزارت محنت کے سکریٹری مینٹ کیانگ نے بتایا کہ بنگلہ دیش کے ذریعہ ہمیں فارم واپس بھیجتے ہی ہم جلد سے جلد انہیں واپس لینے کے لئے تیار ہوجائیں گے۔انہوں نے رجسٹریشن فارم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وطن لوٹنے سے قبل روہنگیامسلمانوں کو اپنی ذاتی تفصیلات دینی ہوگی۔

دوسری جانب عالمی امدادی اداروں نے روہنگیا مسلمانوں کی اس طرح سے واپسی کے معاملے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس بات کی کیا ضمانت ہے کہ شورش زدہ علاقوں میں ان کے ساتھ دوبارہ ظلم نہیں کیا جائے گا؟ اس بات کی ضمانت کے بغیر ان کی واپسی پر ہمیں تحفظات ہیں۔

روہنگیا مسلمانوں کی وطن واپسی کیلئے میانمار اور بنگلہ دیش میں معاہدہ ، عالمی اداروں کا تحفظات کا اظہار

خیال رہے کہ روہنگیا مسلمانوں پر میانمار (برما) میں کئی دہائیوں سے ظلم جاری ہے، وہ برما کی ریاست راکھین میں آباد ہیں تاہم برما میں آباد بدھ مت کے ماننے والے انہیں برما کا شہری تسلیم کرنے پر تیار نہیں، میانمار فوج نے 25 اگست سے بڑے پیمانے پر آپریشن کرتے ہوئے ہزاروں روہنگیا مسلمانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے جب کہ 6 لاکھ سے زائد مسلمان بے گھر ہوکر بنگلہ دیشی سرحد کے نزدیک بنے کیمپوں میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز