بنگلہ دیش کے ساحل پر پناہ گزینوں کی کشتی غرقاب، چار روہنگیائی ہلاک

Oct 31, 2017 07:55 PM IST | Updated on: Oct 31, 2017 07:55 PM IST

کاکس بازار/ بنگلہ دیش۔  بنگلہ دیش کے ساحل پر آج درجنوں پناہ گزینوں سے بھری ہوئی ایک چھوٹی ماہی گیر کشتی کے غرقاب ہو جانے سے دو بچوں ، ایک مرد اور ایک عورت سمیت چار روہنگیا ڈوب گئے۔ اوکھیا پولیس اسٹیشن کے انچارج محمد ابوالخیر نے بتایا کہ ساحل پٹی میں رہنے والوں نے 37 لوگوں کو بچا لیا جن میں سے 11 کو نازک حالت میں اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے۔

اطلاع کے مطابق بارش ہونے سے سمندر میں تلاطم تھا جس سے کشتی پلٹ گئی حادثہ میں بچ جانے والوں نے بتایا کہ انہوں نے بنگلہ دیش پہنچنے کے لیے 5 ہزار کیات (تقریباً 37 ڈالر) ادا کئے تھے۔ واضح رہے کہ اب تک تقریباً 6 لاکھ روہنگیائی مسلمان بنگلہ دیش میں پناہ گزین ہیں جن میں سے بیشتر اپنی جان خطرہ میں ڈال کر سمندر اور دریاؤں کے راستے یہاں تک پہنچے ہیں جب کہ متعدد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

بنگلہ دیش کے ساحل پر پناہ گزینوں کی کشتی غرقاب، چار روہنگیائی ہلاک

بنگلہ دیش کے تیکناف میں ناف ندی کے راستہ سرحد پار کرتے ہوئے کشتی میں بیٹھے روہنگیا پناہ گزینوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ رائٹرز، فائل فوٹو۔ علامتی تصویر۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز