روہنگیا معاملہ پرعالمی برادری منقسم: فوجی کارروائی کی امریکی مذمت، چینی تائید

اقوام متحدہ۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے عین قبل روہنگیا معاملے پرعالمی برادری اس وقت منقسم نظر آئی جب امریکہ نے جہاں روہنگیا وں کے خلاف فوجی کارروائی کی مذمت کی اور چین نے فوجی کاروائی کو حق بجانب قرار دیا ۔

Sep 12, 2017 09:20 PM IST | Updated on: Sep 12, 2017 09:21 PM IST

اقوام متحدہ۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے عین قبل روہنگیا معاملے پرعالمی برادری اس وقت منقسم نظر آئی جب امریکہ نے جہاں روہنگیا وں کے خلاف فوجی کارروائی کی مذمت کی اور چین نے فوجی کاروائی کو حق بجانب قرار دیا ۔ آئندہ کل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف مظالم پرمیانمار کو عالمی سرزنش سے بچانے کے لئے چین نے  مداخلت سے کام لیا ہے۔ اس کا بظاہر تعلق چین کا جنوب مشرقی ایشیا میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے سے ہے۔

میانمار میں آنگ سان سوچی کی غیر فوجی حکومت کے قیام کے بعد اس ملک کے ساتھ چین نے تجارتی، توانائی اور بنیادی ساختیاتی شعبوں میں مضبوط تعلقات استوار کئے ہیں۔ میانمار کی مغربی ریاست رخائن میں روہنگیا ’عسکریت پسندوں‘ کی جانب سے 25 اگست کو پولیس چوکیوں پر حملوں کے بعد فوج کی جانب سے اس بڑے پیمانے پر جوابی کاروائی شروع کی گئی کہ روہنگیاوں کوفوج اور بدھ متوں کے ہاتھوں گھر وں کو مبینہ طور پر نذر آتش کیے جانے کے بعد اپنی جانیں بچانے کے لیے نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا۔ خبروں کے مطابق اب تک 3 لاکھ 70 ہزار روہنگیا مسلمان نقل مکانی کرچکے ہیں۔فوجی کارروائی کی آزادانہ ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے کیونکہ غیر ملکی صحافیوں کو وہاں جانے کی اجازت نہیں ہے۔

روہنگیا معاملہ پرعالمی برادری منقسم: فوجی کارروائی کی امریکی مذمت، چینی تائید

یہ مہاجرین خوراک، سر چھپانے کی جگہ اور طبی مدد کے منتظر ہیں۔: فوٹو کریڈٹ ڈی ڈبلیو ڈاٹ کام۔

میانمار کی حکومت کسی بھی طرح کے تشدد سے انکار کرتے ہوئے ہزاروں گاؤں کو آگ لگانے کا الزام انتہا پسندوں بشمول روہنگیاوں پر عائد کرتی ہے ۔میانمار کی فوجی کارروائیوں میں کہا جاتا ہے کہ اب تک 400 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت روہنگیا مسلمانوں کی ہے۔ واضح رہے کہ نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی کو بھی اپنی فوج کی جانب سے ان مظالم پر سخت تنقید کا سامنا ہے اور مغربی طاقتوں کی جانب سے تنازع کو انسانی المیہ قرار دیا جارہا ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز