خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی ہدایت پر کنگ سلمان سینٹر کی ٹیم کا بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزیں کیمپوں کا دورہ

Sep 25, 2017 02:24 PM IST | Updated on: Sep 25, 2017 02:24 PM IST

ریاض : سعودی عرب میں کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ ان کے مرکز کی ایک ٹیم نے بنگلہ دیش میں روہنگیا آبادی کے پناہ گزین کیمپوں کا دورہ کیا ہے۔ یہ دورہ بنگلہ دیشی سرکاری اداروں اور ہجرت کی بین الاقوامی تنظیم آئی ایم او کے ساتھ رابطہ کاری کے ذریعے عمل میں آیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مرکز کی ٹیم نے جو اس وقت کاکس بازار شہر میں موجود ہے پناہ گزینوں کے لیے بنیادی ضروریات کا جائزہ لیا تا کہ مطلوبہ امداد کو بین الاقوامی معیار کے مطابق جلد از جلد فراہم کیا جا سکے۔ یہ اقدام میانمار کے پڑوسی ممالک میں روہنگیا پناہ گزینوں کو امداد تقسیم کرنے کے حوالے سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی ہدایات پر عمل درامد کے سلسلے کا حصہ ہے۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی ہدایت پر کنگ سلمان سینٹر کی ٹیم کا بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزیں کیمپوں کا دورہ

کنگ سلمان سینٹر کی ٹیم پناہ گزیں کیمپوں کا دورہ کرتی ہوئی

کنگ سلمان سینٹر اس بات کا خواہاں ہے کہ روہنگیا پناہ گزینوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لیے اقوام متحدہ کی تنظیموں اور متعلقہ اداروں کی شراکت سے مثبت نتائج کے حصول کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز