روہنگیا مسلمانوں کی مدد کے لئے آگے آیا یہ ملک، دے گا 70 لاکھ ڈالر

Oct 25, 2017 11:11 AM IST | Updated on: Oct 25, 2017 11:11 AM IST

دبئی۔ روہنگیا مسلم کمیونٹی کی مشکلات کو کم کرنے اور ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے مقصد سے متحدہ عرب امارات ( یو اے ای)  نے تقریبا 45 کروڑ روپے (یعنی 70 لاکھ ڈالر) کی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں پیر کے روز روہنگیا پناہ گزینوں کے بحران پر منعقدہ ایک اجلاس میں کیا گیا۔

یو اے ای کی وزیر میتھا بنت سلیم الشمشی نے بنگلہ دیش کے ذریعہ روہنگیا برادری کو دی جا رہی امداد کی ستائش کی۔ میانمار کے صوبہ رخائن میں پھیلے تشدد کے بعد چھ لاکھ سے زیادہ روہنگیا پناہ گزیں نقل مکانی کر کے بنگلہ دیش پہنچ گئے ہیں۔

روہنگیا مسلمانوں کی مدد کے لئے آگے آیا یہ ملک، دے گا 70 لاکھ ڈالر

یو اے ای کی وزیر میتھا بنت سلیم الشمشی نے بنگلہ دیش کے ذریعہ روہنگیا برادری کو دی جا رہی امداد کی ستائش کی۔

وزیر نے کہا کہ روہنگیا کے خلاف کیا گیا ظلم صرف پناہ گزینوں یا بے گھر افراد کے بارے میں نہیں ہے جنہوں نے تحفظ کی تلاش میں اپنے گھر چھوڑے بلکہ یہ ایک ایسا ظلم ہے جس میں ہزاروں معصوم شہریوں کو مارا گیا اور انہیں بے دخل کیا گیا۔ اتنا ہی نہیں، انہیں اپنے ہی ملک میں بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا۔ اس اقلیتی برادری پر ہونے والا ظلم انسانیت کے خلاف ظلم ہے۔ یہ انسانیت اور اخلاقی اقدار، اقلیتوں کے حقوق اور مذہبی عقائد کی آزادی کے بنیادی معیار کو پورا نہیں کرتا۔ اس کانفرنس میں مختلف ملکوں نے 33.5 کروڑ ڈالر روہنگیا بحران کے لئے دینے پر رضامندی ظاہر کی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز