اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے میانمار میں جاری تشدد کی مذمت کی

Sep 14, 2017 01:55 PM IST | Updated on: Sep 14, 2017 01:55 PM IST

نیو یارک۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کل میانمار کے راخین (ارکان)ریاست میں جاری تشدد پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ میانمار سے تقریبا چار لاکھ روہنگیا مسلمانوں کو بنگلہ دیش کی طرف بھاگنے پر مجبور کردیا گیا ہے۔ 15 رکنی سلامتی کونسل نے ایک بیان میں’’سیکورٹی مہمات کے دوران تشدد کی خبروں پر تشویش کا اظہار کیا اور راخين ریاست میں جاری تشدد کو ختم کرنے، امن و امان کا دوبارہ قیام ، شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے فوری طور پر اقدامات کرنے کے لیے کہا‘‘۔

اقوام متحدہ میں برطانیہ کے سفیر میتھیو ریكرافٹ نے کہا کہ گذشتہ نو برسوں میں یہ پہلا موقع ہے جب سلامتی کونسل میانمار پر بیان دینے کے لئے متفق ہوا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے میانمار میں جاری تشدد کی مذمت کی

اقوام متحدہ: فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز