روہنگیا کے تعلق سے میانمار حکومت پردباؤ بنائے رکھیں گے: نکی ہیلی

نیو یارک۔ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ امریکہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پرتشدد کئے جانے کے معاملے پر فکر مند ہے۔

Sep 22, 2017 08:53 AM IST | Updated on: Sep 22, 2017 08:53 AM IST

نیو یارک۔ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ امریکہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پرتشدد کئے جانے کے معاملے پر فکر مند ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اسے روکنے کے لئے میانمار پر اپنا دباؤ بنائے رکھے گا۔ محترمہ ہیلی نے پریس کانفرنس میں کہا، "نہ صرف آنگ سان سوکی پر بلکہ ہم نے وہاں کی فوج پر بھی دباؤ بنا رکھی ہے۔"

انہوں نے کہا کہ جوائنٹ چیف آف اسٹاف چیئرمین جنرل جوزف ڈنفورڈ نے میانمار کی فوج کو اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا ہے اور انہیں بتایا گیا ہے کہ وہ ایک طویل عرصہ تک اسے جاری نہیں رکھ سکتے ہیں۔

روہنگیا کے تعلق سے میانمار حکومت پردباؤ بنائے رکھیں گے: نکی ہیلی

اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر نکی ہیلی، فائل فوٹو: تصویر: اے پی

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز