امریکہ نے میانمار سے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف فوجی مہم ختم کرنے کی اپیل کی

اقوام متحدہ۔ امریکہ نے میانمار حکومت سے راخین صوبے میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف فوجی مہم کو ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔

Sep 19, 2017 11:28 AM IST | Updated on: Sep 19, 2017 11:29 AM IST

اقوام متحدہ۔ امریکہ نے میانمار حکومت سے راخین صوبے میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف فوجی مہم کو ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔ اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر نکی ہیلی نے کل کہا کہ میانمار  لوگوں(روہنگیا) کو انسانی امداد فراہم کرنے اور انہیں محفوظ طریقے سے اپنے گھر واپس لانے کا وعدہ کرے۔

محترمہ ہیلی نے کہا، '' لوگوں پر اب بھی حملے ہونے یا ان کے قتل ہونے کا خطرہ ہے۔ضرورت مند لوگوں تک انسانی امداد نہیں پہنچ رہی ہے اور بے گناہ شہری اب بھی بنگلہ دیش فرار ہو رہے ہیں۔ '' محترمہ ہیلی نے يه تبصرہ برطانیہ کے وزیر خارجہ بورس جانسن کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران میانمار کے معاملے پر طلب کئے گئے وزارتی اجلاس میں شرکت کے بعد کیا۔

امریکہ نے میانمار سے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف فوجی مہم ختم کرنے کی اپیل کی

اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر نکی ہیلی، فائل فوٹو: تصویر: اے پی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز