رنویر سنگھ کو لے کر فلم بنائیں گے روہت شیٹی

Aug 11, 2017 06:17 PM IST | Updated on: Aug 11, 2017 06:17 PM IST

ممبئی: بالی ووڈ فلمساز روہت شیٹی اداکار رنویر سنگھ کو لے کر فلم بنا سکتے ہیں۔ روہت شیٹی ان دنوں فلم ’’گول مال اگین‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو اس سیریز کا چوتھا ورژن ہے۔ایسا کہا جارہا تھا کہ وہ جلد ہی رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرسکتے ہیں لیکن اب روہت نے بھی اپنی جانب سےاس خبر کی تصدیق کردی ہے اور انہوں نے قبول کیا ہے کہ وہ آئندہ برس رنویر کے ساتھ فلم کرنے جا رہے ہیں لیکن وہ فلم کون سی ہو گی، اس کا موضوع کیا ہوگا، یہ معلومات نہیں دی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ وہ طویل عرصے سے رنویر کے ساتھ کام کرنا چاہتے تھے لیکن موقع نہیں مل پا رہا تھا۔ اس مرتبہ وہ موقع مل رہا ہے لیکن فی الحال رنویر اپنی دو فلمیں پدماوتي اور گلی بوائے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔اس کے بعد ہی روہت اپنی فلم کی شروعات کریں گے۔

رنویر سنگھ کو لے کر فلم بنائیں گے روہت شیٹی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز