افغانستان سے امریکی فوج کا انخلاء مہلک ثابت ہوگا: روس

مسٹر ٹرمپ نے اپنے اوول آفس میں اس سلسلے میں ایک حکم پر دستخط کئے۔ انہوں نے انتخابی مہم کے دوران وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ صدر بنے تو امریکہ کو ٹی ٹی پی سے باہر کریں گے

Jan 24, 2017 10:47 PM IST | Updated on: Jan 24, 2017 10:50 PM IST

ماسکو: روس نے کہا ہے کہ افغانستان سے اپنی فوج کو ہٹانے کے بارے میں امریکہ کے کسی بھی فیصلے سے تشدد زدہ افغانستان کی صورتحال مزید خراب ہو جائے گی۔ تاہم، روس کی خبر رساں ایجنسی " انٹرفیکس" کے مطابق وزارت خارجہ نے اس سلسلے میں امریکہ کی نئی انتظامیہ سے ابھی بات چیت نہیں کی ہے۔

افغانستان کے مسئلے پر روسی صدر ولادیمیر پوتن کے مشیر جیمیر كابلوف نے کہا کہ"جہاں تک میں سمجھتا ہوں، امریکہ کے نئے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا افغانستان سے فوج ہٹانے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے اور ایسا کرنا عقلمندی بھی ہے۔ موجودہ تناظر میں اگر وہ وہاں سے فوج ہٹانے کا فیصلہ کرتے ہیں تو سب کچھ تباہ ہوجائے گا"۔

افغانستان سے امریکی فوج کا انخلاء مہلک ثابت ہوگا: روس

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز