شام میں اسلامک اسٹیٹ کے ٹھکانوں پر روسی طیاروں کی بمباری

Dec 06, 2017 01:32 PM IST | Updated on: Dec 06, 2017 01:32 PM IST

ماسکو۔ روسی فضائیہ کے چھ جنگی طیاروں نے شام کے دیر الزور صوبہ میں اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے ٹھکانوں پر حملے کیے۔ روسی نیوز ایجنسیوں نے روسی وزارت دفاع کے حوالے سے آج یہ اطلاع دی۔ فضائیہ کے ٹی یو -22 ایم 3 جنگی طیاروں نے روس میں ایک ہوائی اڈے سے پرواز کیا اور شام میں اسلامک اسٹیٹ کے ٹھکانوں پر حملے کئے۔

یہ طیارے اور جنگی ہوائی جہاز طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ان طیاروں نے آئی ایس کے ہتھیاروں کے ٹھکانوں کے علاوہ اس کے تیل کے ڈپو پر بھی حملے کئے۔ روس کی فضائیہ کی جانب سے حملے کب کئے گئے یہ ابھی تک واضح نہیں ہو پایا ہے۔

شام میں اسلامک اسٹیٹ کے ٹھکانوں پر روسی طیاروں کی بمباری

یہ طیارے اور جنگی ہوائی جہاز طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔: تصویر، یو این آئی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز