ٹیکس چوری معاملہ میں روسی رکن پارلیمان سلیمان حراست میں

Nov 22, 2017 03:42 PM IST | Updated on: Nov 22, 2017 03:42 PM IST

نائس (فرانس)۔ فرانس پولیس نے ٹیکس چوری کے ایک معاملہ میں روس کے صنعت کار اور رکن پارلیمان سلیمان کریموف کو یہاں ہوائی اڈے پر حراست میں لے لیا۔ فرانس پولیس کے حکام نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس فریب دہی کے معاملہ میں پوچھ گچھ کے لئے انہیں حراست میں رکھا گیا ہے۔ معروف فوربس میگز ین نے کریموف کو 21ویں صدی میں روس کا سب سے امیر کاروباری کا درجہ دیا ہے جس کی آمدنی 6.3ارب ڈالر ہے۔

ذرائع نے کہا کہ کریموف پر شیل کمپنیوں کے ذریعہ کئی لگژری گھروں کی خرید میں ہیرا پھیری کا الزام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم پی کر یموف کومزید 24گھنٹے حراست میں رکھا جائے گا۔ رکن پارلیمان کے ترجمان نے کہا کہ ان کے خلاف کوئی فوجداری الزام نہیں لگایا گیا ہے اور انہیں یقین ہے کہ وہ اس معاملہ میں جلد ہی رہا ہوجائیں گے۔

ٹیکس چوری معاملہ میں روسی رکن پارلیمان سلیمان حراست میں

معروف فوربس میگز ین نے کریموف کو 21ویں صدی میں روس کا سب سے امیر کاروباری کا درجہ دیا ہے جس کی آمدنی 6.3ارب ڈالر ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز