شام کے معاملے پر روس اپنی پوزیشن واضح کرے: امریکہ

Apr 12, 2017 03:44 PM IST | Updated on: Apr 12, 2017 03:44 PM IST

ليوكا۔  امریکہ نے شام معاملے پر جاری تعطل کے سلسلے میں روس سے اپنی پوزیشن واضح کرنے کو کہا ہے۔ امریکہ کے وزیر ریکس ٹلرسن نے ماسکو کے دورے کے آغاز کے موقع پر اٹلی کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقات کی۔ انہوں نے روس کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ شام کے مسئلے پر روس کو امریکہ یا اس کی سوچ والے ممالک کا ساتھ دینا ہوگا یا پھر ایران، حزب اللہ اور بشار الاسد کے ساتھ جائیں گے۔

مسٹر ٹلرسن نے کہا، ’’ہم شام کے لوگوں کو بحران سے باہر لانا چاہتے ہیں۔ روس اس مستقبل کا حصہ بن سکتا ہے اور اس صورت میں وہ اپنا اہم کردار ادا کر سکتا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ یہ سمجھ سے باہر ہے کہ روس شام کو کیمیائی ہتھیاروں سے نجات دلانے کے اپنے وعدوں کو سنجیدگی سے لینے میں کیوں ناکام ہے۔

شام کے معاملے پر روس اپنی پوزیشن واضح کرے: امریکہ

جنگ زدہ شام: فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز