شام سے روسی فوج کی واپسی شروع ، طیارہ بردار جہازپہلی واپسی

Jan 06, 2017 07:46 PM IST | Updated on: Jan 06, 2017 07:46 PM IST

ماسکو: روس نے شام سے اپنی فوج کو واپسی شروع کردی ہے۔ یہ اطلاع روس کی سرکاری خبررساں ایجنسی تاس نے آج روس کے جنرل اسٹاف چیف کے حوالے سے دی ہے۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ صلاح ومشورہ کے بعد شام میں تعینات اپنی فوج کی واپسی شروع کردی ہے۔ ایجنسی کے مطابق شام سے واپس آنے والے دستے میں پہلی واپسی ایک طیارہ بردار جہاز کی ہوگی۔

مسٹر پوتن نے گزشتہ ماہ کیا تھا کہ روس شامی حکومت اور باغی گروپوں کے درمیان جنگ بندی معاہدہ کے بعد شام میں تعینات اپنی فوج کی واپسی شروع کردے گا۔

شام سے روسی فوج کی واپسی شروع ، طیارہ بردار جہازپہلی واپسی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز