سہارنپور تشدد: بھیم آرمی کے بانی چندرشیکھر کا بھائی کمل پریس کانفرنس کے دوران گرفتار

Jun 01, 2017 09:12 PM IST | Updated on: Jun 01, 2017 09:13 PM IST

سہارنپور : سہارنپور نسلی تشدد کے کلیدی ملزم اور بھیم آرمی کے بانی چندرشیکھر آزاد عرف راون کے بھائی کمل کو پولیس نے جمعرات کو گرفتار کر لیا۔کمل اجازت کے بغیر تھانہ صدر بازار کے بدھوار میں ایک پریس کانفرنس کر رہا تھا ، تبھی پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ۔ فی الحال چندرشیکھر پولیس کی گرفت سے باہر ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 5 مئی کو مہارانا پرتاپ کے مجسمہ کو لے کر دلت اور راجپوتوں کے درمیان شروع ہوئے تشدد میں بھیم آرمی کا نام سامنے آیا تھا۔ اس کے بعد سے سہارنپور میں کئی مرتبہ تشدد کا شعلہ بھڑکا تھا ۔

سہارنپور تشدد: بھیم آرمی کے بانی چندرشیکھر کا بھائی کمل پریس کانفرنس کے دوران گرفتار

سہارنپور تشدد: کب کب کیا ہوا؟

پانچ مئی: تشدد کا آغاز ضلع کے شبيرپور گاؤں میں مہارانا پرتاپ کی مورتی پر چادر پوشی کرنے جا رہے راجپوتوں اور دلتوں کے درمیان جھڑپ سے ہوا۔ اس تشدد میں راجپوت کے ایک نوجوان سمت کی موت ہو گئی۔ اس کے بعد ٹھاکروں نے بدلہ لینے کے لئے 60 دلتوں کے گھر نذر آتش کردئے ۔ اس معاملہ میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے 17 افراد کو گرفتار کیا۔

نو مئی: بھیم آرمی کی قیادت میں متاثرہ دلتوں نے معاوضہ کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرہ کیا ، جس کے دوران پھر تشدد بھڑک اٹھا۔ شرپسندوں نے کئی مقامات پر آگ زنی کی۔ دو پولیس چوکیوں کو بھی نذر آتش کردیا گیا۔ اس سلسلہ میں 24 مقدمے درج کر کے 30 افراد کو گرفتار کیا کیا۔

اکیس مئی: بڑی تعداد میں دلتوں نے دہلی میں جنتر منتر پر احتجاج کیا۔

تئیس مئی: مایاوتی کے دورہ سے قبل شبيرپور میں آتش زنی اور پتھراؤ کے بعد کئی مقامات پر جم کر تشدد ہوا۔

تئیس مئی: مایاوتی کی ریلی سے واپس آ رہے لوگوں پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا ، جس میں ایک کی موت ہوگئی اور 10 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ اس سلسلہ میں 25 افراد گرفتار کئے گئے۔

چوبیس مئی : نامعلوم حملہ آور ٹھاکر کمیونٹی کے ایک شخص کو گولی مار کر فرار ہوگئے۔ اس کے بعد ایس ایس پی اور ڈی ایم کو معطل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :۔ 

اب دلت پر مظالم کے خلاف ایوراڈ واپسی کا دوڑ شروع ، معروف دلت صحافی سنیل جادھو نے لوٹایا ایوارڈ ، کہی یہ بات

سہارنپور میں تشدد کی خلاف میں جنتر منتر پر ہزاروں دلتوں کا احتجاج ، یوگی حکومت کے خلاف نعری بازی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز