پڑھئے ، اپنی بیٹی سارہ سے کیوں ناراض ہیں سیف علی خان اورکس بات سے ہیں وہ فکر مند

Jun 17, 2017 04:52 PM IST | Updated on: Jun 17, 2017 04:52 PM IST

ممبئی: بالی وڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان اپنی بیٹی سارہ علی خان سے ناراض ہیں۔ سارہ گزشتہ چند ماہ سے اپنے ڈیبو کی وجہ سے مسلسل سرخیوں میں بنیں ہوئی ہیں۔ ایسا کہا جا رہا ہے کہ وہ سوشانت سنگھ راجپوت کے اپوجٹ ڈائریکٹر ابھیشیک کپور کی فلم’کیدارناتھ‘ سائن بھی کر چکی ہیں۔ ان کے اس فیصلہ سے سب خوش ہیں لیکن ان کے والد سیف علی خان اس فیصلے سے کافی ناراض ہیں۔

سیف اپنی بیٹی سارہ کے اس فیصلے سے خوش نہیں ہیں کیونکہ ان کا خیال ہے کہ انہیں فلموں میں نہ آکر کسی اور کاروبار کو منتخب کرنا چاہئے،ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوئی بھی والدین نہیں چاہے گا کہ ان کے بچوں کو زندگی میں کسی بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔

پڑھئے ، اپنی بیٹی سارہ سے کیوں ناراض ہیں سیف علی خان اورکس بات سے ہیں وہ فکر مند

انہوں نے کہا کہ میں خود سارہ کے مستقبل کو لے کر پریشان ہوں کہ وہ اپنے آپ کو انڈسٹری میں کیوں لانا چاہتی ہیں۔ ان کو یہ سمجھنا چاہئے کہ انہوں نے کہاں اور کیسی تعلیم حاصل کی ہے اور اس کے بعدانہیں کہاں رہنا چاہئے اور کیا کام کرنا چاہئے۔ میں انہیں ایکٹنگ کرتے نہیں دیکھنا چاہتا کیونکہ یہ ایک مستقل پروفیشن نہیں ہے۔ اکثر دیکھا جا رہا ہے کہ بالی وڈ انڈسٹری میں ہر کوئی اپنے کیریئر کے اتار چڑھاو کو لے کر فکر مند رہتا ہے‘‘۔

فلم انڈسٹری میں کسی کی کوئی ضمانت نہیں کہ وہ بہترین کام کرنے کے بعد بھی کامیاب ہو پائے گا یا نہیں۔ہر والدین اپنے بچوں کی زندگی کومحفوظ بنانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز