جب تک کوئی میرے گھر میں آگ نہیں لگا دے ، مجھے فرق نہیں پڑتا : سیف علی خان

سیف نے کہا کہ سوشل میڈیا پر لوگ اپنی رائے رکھتے ہیں، جسے میں جانتا بھی نہیں ہوں ، اس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔

Feb 22, 2017 04:54 PM IST | Updated on: Feb 22, 2017 04:54 PM IST

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور کنگنا رناوت کی فلم رنگون 24 فروری کو ریلیز ہونے والی ہے۔ دونوں ستارے آج کل فلم کے پروموشن میں مصروف ہیں۔ نیوز 18 انڈیا نے سیف اور کنگنا سے خاص بات چیت کی۔

انٹرویو کے دوران سیف علی سے ان کے بیٹے تیمور کو لے کر سوال پوچھا گیا ، تو انہوں نے اس پر اپنی رائے پیش کی ۔ سیف نے کہا کہ سوشل میڈیا پر لوگ اپنی رائے رکھتے ہیں، جسے میں جانتا بھی نہیں ہوں ، اس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔

جب تک کوئی میرے گھر میں آگ نہیں لگا دے ، مجھے فرق نہیں پڑتا : سیف علی خان

سیف نے کہا کہ جب تک کوئی میری گاڑی پر اٹیک نہیں کرتا ، یا میرے گھر میں آگ نہیں لگا دیتا ، اس وقت تک مجھے کسی چیز کا کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ کنگنا نے بھی سیف کے بیٹے تیمور کے نام پر کہا کہ بچے کا نام انتہائی خوبصورت ہے، اگر لوگ کچھ کہتے ہیں ، تو اس سے کیا فرق پڑتا ہے۔

کنگنا نے کہا کہ سلیبریٹی ہونے کے کچھ نقصان بھی ہوتے ہیں، یہ چیزیں کافی چھوٹی ہیں ، اکثر ہمارے کپڑے پر اور دیگر چیزوں پر تبصرے سننے کو مل جاتے ہیں، لیکن ہم لوگ ان چیزوں کو سنجیدگی سے نہیں لیتے ہیں۔ کنگنا نے کہا کہ تیمور کے نام کو لے کر اتنا ہنگامہ مچا، لیکن اس سے کوئی فرق تو نہیں پڑا۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز